لودھراں: درس قرآن میں صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی کا خطاب

مورخہ: 24 مئی 2018ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ درس عرفان القرآن کی دوسری نشست میں صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔ انہوں نے عقیدہ ختم نبوت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رب العالمین نے ختم النبیین بنا کر بھیجا۔ ختم نبوت کا استحکام ہی استحکام ایمان ہے۔ جس بندے کے عقیدہ ختم نبوت میں تذلزل آگیا اس کا ایمان متزلزل ہو گیا۔ مضمون نبوت و رسالت حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا اور اسکا اختتام ذات محمدی پر ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید میں سو سے زائد اور احادیث مبارکہ میں اڑھائی سو سے زائد مقامات پر واضع طور پر ختم نبوت کا اللہ رب العزت نے اعلان کیا ہے۔ برصغیر میں فتنہ قادیانیت انگریزوں کی سازش تھی، انہوں نے امت محمدی سے جذبہ جہاد اور عشق رسالت مآب کے جذبے کو ختم کرنے کے لیے یہ فتنہ بپا کیا۔ جس کی سرکوبی امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر نے مل کر اپنا کردار ادا کیا۔

اس سے پہلے سلسلہ وار درس عرفان القرآن میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں نماز فجر کے بعد شروع ہوا، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کا شرف قاری محمد احمد نے حاصل کیا جبکہ منہاج نعت کونسل نے درود سلام کے نذرانے پیش کیے۔ اس پروگرام میں لودھراں سے ہزاروں شرکاء مرد و خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔ لودھراں اور گرد نواح میں علاوہ ہٹی موٹن مل، ٹھکر والا ، آدم واہن ، ڈانوراں اور دنیا پور اوردیگر علاقوں سے بھی لوگوں نے درس قرآن میں بھرپور شرکت کی۔

درس عرفان القرآن میں رانا اشرف علی ، علامہ نصیر احمد بابر، حافظ شیر محمد آرائیں، حاجی غلام نازک آرائیں، حاجی ملک محمد رمضان آرائیں، علامہ حامد سعیدی، خواجہ محمد قاسم، پیر سید لعل شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن ، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہا ج القرآن یوتھ لیگ، پاکستان عوامی تحریک اور دیگر شعبہ جات کے تمام کارکنان و عہدیدار بھی درس قرآن میں موجود تھے۔

پروگرام کی سیکیورٹی پر پولیس کے علاوہ ایم ایس ایم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان معمور تھے۔ ایس ایم کے جوانوں نے درس عرفان القرآن کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔ اس موقع پر ضلعی امیر تحریک چوہدری عبدالغفار سنبل، ناظم ملک انور قادری، تحصیل صدر ملک رشید احمد ، ناظم ملک اسلم حماد، رائو محمد اسحاق خان ڈویژنل امیر، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، فوجی ظہور حسین، ملک عابد حسین جوئیہ، پیر سید مدثر شاہ، میاں بلال احمد، خواجہ محمد احمد قادری، ملک محمد اختر، رائو محمد اخلاق، سید وسیم بخاری، شاہد مہے، رائو محمد طاہر، محمد مبشر، فدا حسین ، محمد ابراہیم، محمد عمران، محمد عارف، طارق ظہور، محمد شاہد، ارشد علی مرزا، ملک سعید جھنج، حافظ محمد زبیر، محمد حنیف ، نادر حسین سہروردی، زاہد علی، حافظ ابو بکر قادری نے پروگرام کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

آخر میں ملک کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

Top