روزہ نفس کی سرکشی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے: علامہ صابر کمال وٹو کا لودھراں میں درس قرآن

مورخہ: 25 مئی 2018ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیر اہتمام 5 روزہ سالانہ درس عرفان القرآن کی تیسری نشست میں علامہ صابر کمال وٹو نے ’’رمضان اور رجوع الی اللہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ ہی نفس کی سرکشی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، رجوع کے بغیر رب کی محبت مکمل نہیں ہو سکتی، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کوئی ایک بار رجوع کر کے تو دیکھے اللہ تعالیٰ کی رحمت اتنی وسیع ہے کہ پہاڑ کے برابر کے گناہ بھی معاف فرما دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے 100 حصے ہیں مگر اس نے دنیا میں اپنی رحمت کا صرف ایک حصہ تقسیم کیا بقیہ 99 حصے بروز قیامت اپنے لیے رکھ لیے۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلمان اپنے رب سے دور ہوگیا ہے۔ آج پھر ہمیں اللہ کی طرف واپس لوٹنا ہوگا اور اجتماعی سطح پر توبہ النصوح کرنا ہوگی۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت پانے کے لیے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں جانا ہوگا۔ اگر انسان اللہ تعالیٰ کی رضا میں راضی ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اس کی رضا کے لیے اپنے نظام قدرت کو بھی بدل دیتا ہے۔

سلسلہ وار درس عرفان القرآن میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں نماز فجر کے بعد شروع ہوا۔ جن میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین، مرد بوڑھے، بچے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے احباب موجود تھے۔ اس پروگرام میں لودھراں اور گرد نواح میں ہٹی موٹن مل، ٹھکر والا، آدم واہن، ڈانوراں اور دنیا پور اور دیگر علاقوں سے شرکاء موجود تھے۔

درس عرفان القرآن میں رانا اشرف علی، علامہ نصیر احمد بابر، حافظ شیر محمد آرائیں، حاجی غلام نازک آرائیں، حاجی ملک محمد رمضان آرائیں، علامہ حامد سعیدی، خواجہ محمد قاسم، پیر سید لعل شاہ، خواجہ محمد یعقوب، میاں نذیر احمد، رانا عابد نواز، چوہدری سلیم جمال غوری، ملک سلطان آرائیں نے خصوصی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہا ج القرآن یوتھ لیگ، پاکستان عوامی تحریک، ایم ایس ایم کے جوانوں نے درس عرفان القرآن کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔ پروگرام کی سیکیورٹی پر پولیس کے علاوہ ایم ایس ایم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان معمور تھے۔

اس موقع پر ضلعی امیر تحریک چوہدری عبدالغفار سنبل، ناظم ملک انور قادری، تحصیل صدر ملک رشید احمد، ناظم ملک اسلم حماد، رائو محمد اسحاق خان ڈویژنل امیر، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، فوجی ظہور حسین، ملک عابد حسین جوئیہ، پیر سید مدثر شاہ، میاں بلال احمد، خواجہ محمد احمد قادری، ملک محمد اختر، رائو محمد اخلاق، سید وسیم بخاری، شاہد مہے، رائو محمد طاہر، محمد مبشر، فدا حسین، محمد ابراہیم، محمد عمران، محمد عارف، طارق ظہور، محمد شاہد، ارشد علی مرزا، ملک سعید جھنج، حافظ محمد زبیر، محمد حنیف، نادر حسین سہروردی، زاہد علی، حافظ ابو بکر قادری، محمد سمیع شاہ نے بھی پروگرام کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے پہلے درس عرفان القرآن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کا شرف قاری عبدالمالک مہروی نے حاصل کیا جبکہ منہاج نعت کونسل نے درود سلام پیش کیا۔ درس عرفان القرآن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا سٹال بھی لگا یا گیا۔ آخر میں ملکی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

رپورٹ: مرزا اسلم مصطفوی (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودھراں)

تبصرہ

Top