منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کی خبریں

تقریب رونمائی عرفان القرآن

تقریب رونمائی عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ قرآن عرفان القرآن کی تقریب رونمائی ایوان اقبال لاہور میں ہوئی جس میں علماءو مشائخ، دانشور اور عرب ممالک کے شیوخ نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ 25سال میں تحریک منہاج القرآن دنیائے اسلام کی سب سے بڑی تحریک کا روپ دھار چکی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علمی کام اگلے کئی سو سالوں تک امت کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ ترجمہ قرآن عرفان القرآن 800 سالہ تاریخ میں بیش قیمت علمی اثاثہ ہے جو تراجم کی دنیا میں اپنا منفرد اور اعلیٰ مقام رکھتا ہے۔ حضرت میاں میر مسجد کے امام نے کہا کہ دور حاضر کی علمی شخصیات میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ترجمہ قرآن کرکے قرآن کا عرفان زمانے میں پھیلانے کی سعی کی ہے۔ اس وقت عالم اسلام میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایسی شخصیت ہیں جو امت کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہی ہے اور قرآن کا عرفان بھی دے رہی ہے۔ آستانہ عالیہ چشتیہ آباد کامونکے کے پیر جمیل الرحمن چشتی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ترجمہ عرفان القرآن قاری کو قرآن کی حقیقی روح تک پہنچاتا ہے۔ عرفان القرآن کا اسلوب اور ترجمے کا منفرد انداز دیگر تراجم سے عرفان القرآن کو ممتاز کرتا ہے۔ مولانا زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ترجمہ کے دوران ذرہ برابر بھی ڈنڈی نہیں ماری اور مسلک اور عقیدہ سے بالا ہو کر وہ لکھا جو قرآن انسانیت کو سکھا رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فرقہ بندی کی دیواروں کو توڑ کر امت مسلمہ کےلئے ترجمہ لکھا ہے میں انہیں خصوصی مبارکباد دیتا ہوں۔

13 اپریل 2006ء
عالمی میلاد کانفرنس 2006ء میں 5 لاکھ افراد کی شرکت

عالمی میلاد کانفرنس 2006ء میں 5 لاکھ افراد کی شرکت

تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں عشاقان رسول نے شرکت کی۔ ہزاروں خواتین صبح 4:30 تک پنڈال میں موجود تھیں۔ عالم اسلام کی سب سے بڑی میلاد کانفرنس کے دوران موسم انتہائی خوشگوار رہا۔ سیکورٹی کے انتظامات بہتر تھے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے ہونے والی کانفرنس کی کارروائی ARY ڈیجیٹل، Qtv، انٹرنیٹ اور ریڈیو اسلام نیلسن یوکے کے ذریعے براہ راست پوری دنیا میں دیکھی گئی۔ اس طرح اس کانفرنس میں کروڑوں مسلمان شریک تھے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے میلاد فلوٹ پر لگے احتجاجی بینر پر توہین آمیز خاکوں کے خلاف ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے دستخط ثبت کئے۔ کانفرنس میں بیرون ممالک سے شام کے الشیخ اسعد محمد الصاغرجی۔ الشیخ شہاب الدین الفرفور۔ الشیخ محمد ابو الہدا الحسینی، سعادہ الاستاذ ابوبکر بابا الہاشمی، یمن سے السید حبیب عمر بن حفیظ، سوڈان سے الشیخ احمد باکر السودانی، لکھنو انڈیا سے ڈاکٹر سید کلب صادق نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ محمد ابو الہدیٰ نے کہا کہ اس دور میں میلاد النبی کی رونقوں کو منہاج القرآن نے دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میلاد کی عظیم الشان محفل منعقد کرنے پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا جو شخص میلاد کی خوشی مناتا ہے۔ اسکو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب ہوگی۔ میلاد منانا صحابہ اور اکابرین کا معمول تھا۔ آپ خوش نصیب لوگ ہیں جو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منا کر اپنی بخشش کا ساماں پیدا کر رہے ہیں۔ منہا ج القرآن کا راستہ فتنوں سے پاک ہے۔ اب یہ بیداری پوری امت میں آئے گی۔ الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی نے کہا کہ در اصل پاکستانی میلاد کو بڑی محبت سے مناتے ہیں اس پر میں بہت خوش ہوا ہوں۔ آج میرے ملک شام میں بھی ایسی محافل دیکھنے کو نہیں ملتیں۔

10 اپریل 2006ء
شیڈول دروس قرآن 2006ء
شیخ الاسلام کی نئی کتب
ربیع الاول : محبتِ رسول اور اِصلاحِ اَعمال کا پیغام
تحفظِ ناموسِ رسالت کے ضمن میں مشترکہ اِعلامیہ
کراچی، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف مظاہرہ
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے منصوبہ جات
تحریک منہاج القرآن ایک وسیع البنیاد اسلامی تنظیم ہے، جو اسلام کے اجتہادی تصورات کو عام کرنے اور دہشت گردی و تنگ نظری کے خلاف امن اور تعامل باہمی کی تعلیمات کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔ اس تحریک کی بنیاد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 1980 میں لاہور میں رکھی تھی۔
مرکزی سیکرٹریٹ، تحریک منہاج القرآن
365 ایم، ماڈل ٹاؤن، لاہور
+92 (42) 111 140 140
tehreek@minhaj.org
www.minhaj.org

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top