منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کی تنظیم کی تشکیل نو

مورخہ: 12 اگست 2011ء

منہاج ایشین کونسل کی زیرنگرانی مورخہ 12 اگست 2011ء کو ریسٹورنٹ شیر پنجاب ملائیشیا میں تنظیم نو کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ملائیشیا میں مقیم منہاج القرآن کے وابستگان نے بھر پور شرکت کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز محمد عباس قادری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد سید عابد گیلانی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ ایشین کونسل کے صدر علی عمران (جاپان) نے اجلاس کی کارروائی کا آغاز کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ملائیشیا آمد اور پروگرام کے انعقاد پر تنظیمی و تحریکی ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی، تقریب میں بالخصوص محمد سلیم قادری کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے بعد ملائیشیا کی تنظیم نو کے حوالہ سے اجلاس میں شریک ساتھیوں سے مشاورت کے بعد نئی تنظیم سازی کی گئی، جس کے مطابق محمد سلیم قادری (امیر تحریک)، ظفر اقبال نقشبندی (صدر)، محمد راشد محمود (نائب صدر)، ظفر اقبال القادری (ناظم)، مدثر بشیر سپرا (نائب ناظم)، غلام علی سولنگی (ناظم مالیات)، محمد اقبال (نائب ناظم مالیات)، محمد فاروق قادری (ناظم اطلاعات و نشریات) اور حسن عارف بخاری (نائب ناظم اطلاعات و نشریات) منتخب کئے گئے۔

منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری(ساؤتھ کوریا) نے اطاعت کے حوالہ سے خوبصورت گفتگو کی اور حلقہ درود کے انعقاد کا اعلان کیا۔ اجلاس کے اختتام پر محمد سلیم قادری (نائب صدر منہاج ایشین کونسل ) نے خصوصی دعا کرائی۔ پروگرام کے اختتام پر ساتھیوں کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

رپورٹ: مدثر بشیر سپرا

تبصرہ

Top