کوالالمپور : منہاج القران انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیرِاہتمام میلاد مصطفٰی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Milad conference in Malaysia

میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کی صدارت صدر منہاج القرآن ملائیشیا عبدالرسول بھٹی نے کی جبکہ ڈاکٹر حامد فاروق بخاری شاہ صاحب اور ڈاکٹر اسد اللّٰہ شاہ صاحب مہمان خصوصی تھے۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد نعیم نے حاصل کی۔ حافظ عمیر اقبال، حافظ اظہار الحق، سید منصور حسین شاہ، سید سجاد حسین شاہ نے حضور سرورِ کائناتﷺ کے حضور ہدیۂ نعت پیش کیا۔

ڈاکٹر سید حامد فاروق بخاری شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ ایک رول ماڈل ہیں۔ ہم انﷺ کی سُنّت کو دیکھتے ہیں اور سیکھتے ہیں کہ دنیا اور قیامت کی کامیابی کے لئے اس کے اصولوں اور طریقوں کو ہماری زندگی میں کس طرح نافذ کیا جائے۔ حضورﷺ کی ذات ہی ایمان کا مرکز، محور اور مقصود ہے۔ اگر آج ہمارے پاس دولتِ ایمان ہے تو وہ حضورﷺ کے نعلینِ پاک کی خیرات سے ہے۔ آپ ﷺ نہ ہوتے تو یہ کائنات بھی معدوم ہوتی اور اس کا کوئی وجود نہ ہوتا۔

حافظ محمد موسٰی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ یہ اللّٰہ کا ہم پر خاص کرم و فضل ہے  جس نے ہماری نسبت اس تحریک کے ساتھ جوڑی۔ یہ تحریک نا صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں تعلیمی و تربیتی میدان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

پروگرام کے آخر پر آقا کریم حضورﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام کی گونج میں سلام پڑھا اور امتِ مسلمہ اور تمام انسانیت کی خوشحالی اور امن کے لئے دعائیں کی گئیں۔

انتظامیہ کی طرف سے محفل کے اختتام پر حاضرین کے لئے پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی موجود تھا۔

Milad conference in Malaysia

Milad conference in Malaysia

Milad conference in Malaysia

Milad conference in Malaysia

Milad conference in Malaysia

Milad conference in Malaysia

Milad conference in Malaysia

Milad conference in Malaysia

Milad conference in Malaysia

Milad conference in Malaysia

تبصرہ

Top