سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مختلف کالجز سے آئے ہوئے طلبہ نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ایجنڈے ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مینار پاکستان آنے کی یقین دہانی کرائی۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام نے انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ہم اس سسٹم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے سنگ ہیں۔
عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی سے منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل بھکر کے صدر اللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کوئی عام شخصیت نہیں بلک مجدد وقت ہیں اور جب بھی دین اسلام کے کسی حساس پہلو پہ حملہ ہوا تو اس مرد مجاہد نے ہی دفاع کیا۔
تحریک منہاج القرآن بھکر کے زیراہتمام مورخہ 3 جون 2012 کو بروز اتوار مومن شادی ہال بھکر میں عظیم الشان بیداری شعور ورکرز کنونش ضلعی کوآرڈینیٹر سردار جمعہ خان کی زیرسرپرستی منعقد ہوا۔ اس عظیم الشان ورکرز کنونشن میں مرکزی رہنما سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض اور امیر پنجاب احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 25 مارچ 2012ء کو کلورکوٹ میں آئیں دین سیکھیں کورس کی افتتاحی تقریبات تین جگہوں پر منعقد ہوئیں۔ان افتتاحی تقریبات میں مرکز سے مرکزی ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور معلم آئیں دین سیکھیں کورس سید طاہر حسین شاہ نے شرکت فرمائی۔ مقامی تحریکی عہدیدران میں سے ناظم تحریک کلور کوٹ محمد مظہرالحق، ناظم دعوت تحریک محمد اعجاز قادری، پرنسپل منہاج ماڈل سکول غلاماں ملک منیر حسین، ناظم UC ڈگرنون محمد رمضان کے علاوہ کثیر لوگوں نے شرکت کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن بھکر کے زیراہتمام مورخہ 25 مارچ 2012ء کو آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاس منعقد ہوئی۔ جس کا سٹی آفس تحریک منہاج القرآن کلمہ چوک بھکر میں اہتمام کیا گیا۔ اس میں مرکزی ناظم آئیں دین سیکھیں کورس علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھکر کے زیراہتمام ایم ایس ایم کے یوم تاسیس کے سلسلے میں خصوصی تقریب بھکر میں تحریک منہاج القرآن کے دفتر میں ہوئی، جسکی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن بھکر چوہدری ارشد علی قادری نے کی جبکہ صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب محمد صدیق جان مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بھکر کا قیام 13 مئی 2007ء کو عمل میں آیا۔ مسز فوزیہ عارف کھوکھر منہاج القرآن ویمن لیگ بھکر کی صدر جبکہ فوزیہ گلزار ناظمہ ہیں۔ ملک بھر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی دیگر تنظیمات کی طرح بھکر میں بھی ویمن لیگ شاندار انداز میں کام کر رہی ہے۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.