سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام مختلف پی پی حلقہ جات کے اجلاس منعقد ہوئے، جس میں صدر منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی تنظیمی عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ حافظ غلام فرید نے منہاج القرآن لاہور کے قائدین و عہدیداروں کو تنظیمی ہدایات دیں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔
منہاج القرآن لاہور کے پی پی حلقہ جات 150، 151 اور 160 کے اجلاس منعقد ہوئے، جس میں منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی کے موقع پر 17 جون کو ملک گیر احتجاج میں بھرپور حصہ لینے کا عزم کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن PP-167 لاہور کے زیرِاہتمام آغوش کمپلیکس ٹاؤن شپ لاہور میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب و لاہور) کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب میں منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید اور منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمز کے زونل ذمہ داران اور تحریک منہاج القرآن PP-167 کے جملہ قائدین و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن لاہور کے پی پی حلقہ جات 145 بادامی باغ لاہور، 149 ساندہ لاہور، پی پی 154 داروغہ والا اور پی پی 155 جلو موڑ کے اجلاس منعقد ہوئے۔ اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید نے اجلاس میں شرکت کی، مقامی عہدیداروں اور ذمہ داران بھی اجلاس میں موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی ممبر و سینئر رہنما علامہ حضرت پیر غالب پرویز لاہوری (مرحوم) کی یاد میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کونسل آف فاؤنڈنگ اینڈ سنیئر ممبرز منہاج القرآن کے زیراہتمام 22 اپریل 2021ء کو تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے آڈیو پیغام میں مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر، مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، علماء کرام، سماجی شخصیات، مرحوم کے صاحبزدگان محمد فاروق، محمد عثمان اور انکے دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شرکاء نے علامہ غالب پرویز لاہوری (مرحوم) کی دینی و سماجی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 165 کے زیراہتمام 20 اپریل 2021ء کو افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید نے افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن لاہور کے نائب صدر محمد اصغر ساجد، محمد افضل بھٹی، ملک محمد امجد، ماسٹر منور، شرافت علی، وسیم قادری، اصغر علی چشتی، راقب حسین، واجد علی سمیت پی پی اور یونین کونسل کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پی پی 153 لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج ویلفیئر کلینک کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور مستحق مریضوں کی طبی مدد فی زمانہ عبادت اور انسانیت کی بہترین خدمت ہے۔ پاکستان میں علاج بہت مہنگا ہو گیا، عام آدمی علاج کیلئے مہنگی ادویات، بھاری فیسیں ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر کلینک کے قیام پر مقامی رہنماؤں اور مخیر حضرات کے جذبہ خدمت انسانیت کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 167 کے زیرانتظام شخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل ویلفیئر آڈیٹوریم ٹاؤن شپ میں ’’مجدد عصر حاضر سیمینار‘‘ منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت حافظ غلام فرید صدر تحریک منہاج القرآن لاہور نے کی۔ پروگرام میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد حسین شاہین ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے سلسلہ میں ممبر سازی مہم تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں احتشام الیاس پرنسپل اکرام پبلک اسکول اینڈ میتھ پوائنٹ اکیڈمی، علامہ حافظ قاری عبد المختار قادری اور راشد مغل صاحب پرنسپل الزاہد سائنس سکول اینڈ اکیڈمی نے تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن مریدکے کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں انہوں نے قائد ڈے تقریبات 2021ء کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام قائد ڈے تقریبات 2021 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی شادی ہال والٹن روڈ پر منعقد ہوئی۔ تقریب سے انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ، راجہ زاہد محمود قادری نائب صدر پاکستان عوامی، حافظ غلام فرید صدر منہاج القراں لاہور اور نائب صدر محمد اصغر ساجد نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پیر سید شاہد رسول گیلانی سہروردی رح کے وصال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تعزیتی وفد کیساتھ لاہور میں پیر سید شاہد رسول گیلانی کے گھر گئے اور ان کے صاحبزادے پیر سید اویس شاہد سے اظہارِ تعزیت کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی دجارت کے لیے دعا کی۔
منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام علی لیاقت ٹاؤن چونگی امر سدھو میں حلقہ درود بسلسلہ درس قرآن جمیل قادری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اس موقع پر شرکاء نے اجتماعی طور پر حلقہ درود میں شرکت کی۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب ’’دوستی اللہ والوں سے‘‘ کے لیے بھی دکھایا گیا۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کی مرکزی نظامتِ تربیت کے ڈائریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی کے بھائی شعیب رفیق کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ زاہد محمود اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین و کارکنان بھی ولیمہ تقریب میں موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیم کے ساتھ خصوصی نشست کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین کی خدمت کا کام اللہ کی توفیق کے بغیر نہیں ہو سکتا، جب آپ نیکی اور بھلائی کا کام کر رہے ہوں تو اسے اپنی کاوش مت سمجھیں، یہ اللہ کی توفیق سے ہوتا ہے اور ہر وقت اللہ سے ڈرتے رہیں کہ وہ اس توفیق سے محروم نہ کر دے، انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لئے مل بیٹھنا بھی اللہ کی عطا کی ہوئی توفیق ہے اور ہمہ وقت دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اس مل بیٹھنے پر جم جانے کی توفیق اور استقامت عطا فرمائے۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.