ناورے: منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے زیراہتمام محفل حلقہ درود ونعت کا انعقاد

مورخہ: 06 جون 2015ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیراہتمام 6 جون بروز ہفتہ شام 7 بجے ایک عظیم الشان محفل حلقہ درود ونعت ڈائریکٹر فارن افیئر منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک اور قاری انصر علی قادری کے اعزاز میں منعقد کی گئی جس میں اوسلو کے گردونواح سے کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ محفل کی صدارت ڈائریکٹر فارن افیئر منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک نے کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز قاری انصر علی قادری کی دلسوز اور دلکش آواز میں صحیفہ انقلاب کی آیات سے کیا، جس کے بعد آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں منہاج سکول اوسلو کے ہونہار طالب علم یاسین سعید نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پاکستان QTV کے مشہورو معروف نعت خواں قاری انصر علی قادری نے اپنے مخصوص نہایت ہی پرسوز آواز میں نعت خوانی کی جس سے محفل میں ایک روحانی اور وجدانی کیفیت طاری ہوگی اور ہر آنکھ اشک بار ہوگی۔ علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی گفتگو فرمائی جبکہ نقابت کے فرائض علامہ صداقت علی قادری پرنسپل منہاج سکول اوسلو نےسر انجام دیے۔

اس موقع پر اعجازاحمد وڑائچ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اور ان کی پوری ٹیم نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیا۔ یاد رہے کہ قاری انصر علی قادری 3 جون بروز بدھ ناروے تشریف لائے تو ان کا ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔قاری انصر علی قادری اب منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے میں مستقل بنیادوں پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

رپورٹ: قیصر محمود

تبصرہ

Top