منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کا ڈبلن میں اہم اجلاس

ڈبلن آئرلینڈ۔۔۔ فرخ وسیم بٹ ۔۔۔ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما سید ذیشان شاہ کی رہائش گاہ ڈبلن میں ایک اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹیو اور معاونین جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ، سید ذیشان شاہ، محی الدین، شیخ یوسف احمد، ناصر چشتی، محمد عرفان، رانا فیصل، مبین احمد اور رضوان احمد طور شامل تھے، اجلاس کی صدارت برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے منہاج القرآن برطانیہ کے نوجوان سکالر علامہ ہارون عباسی الازہری نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے کیا گیا جس کی سعادت سید ذیشان شاہ اور رانا فیصل نے حاصل کی صدر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ وسیم بٹ نے شرکا اجلاس اور معزز مہمان علامہ ہارون عباسی الازہری کو خوش آمدید کہتے ہوئے تمام شرکاء اجلاس کا علامہ ہارون عباسی الازہری سے تعارف کروایا اور اجلاس کے اغراض و مقاصد اور آئرلینڈ میں تحریکی وتنظیمی نیٹ ورک پر تفصیلی بریفنگ دی اور سالانہ میلاد النبیؐ کانفرنس کے انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔

علامہ ہارون عباسی الازہری نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ میں یہ میرا پہلا تحریکی وتنظیمی دورہ ہے میں یورپ کے کئی ممالک کا تحریکی وتنظیمی دورے کیے ہے لیکن میں نے آپ کا تحریکی وتنظیمی نیٹ ورک دیکھ کر اور تحریکی جوش و جذبہ اور اپنے قائد سے والہانہ محبت و عقیدت کسی سے کم نہیں ہے آپ کا جوش و جذبہ قابل تحسین ہے آپ سب احباب مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ خوش قسمت ہیں کہ اس دیار غیر میں ایمان کی حفاظت احیائے اسلام اور مصطفویؐ انقلاب کے عالمگیر مشن کے ساتھ وابستہ ہے آپ نے تنظیمی امور اور مشن کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدام کو سراہا اور تنظیمی امور میں مزید بہتری کے لیے چند ہدایات بھی کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top