ناروے: حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی تقریب

عرس داتا صاحب

منہاج القران انٹرنیشنل ناروے کے مرکز میں زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے زیراہتمام سلطان الاولیاء سید علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں حاضرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ رحمت الہی نے حاصل کی۔ بعد ازاں دعا زہرہ اور ہانہ کی نعت سے سلسہ نعت کا آغاز ہوا جس میں محمد اسماعیل سیفی، عبدالمنان، حافظ ابوزر، ہارون قیوم اور قاری عنصر علی قادری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور منقبت حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کی سعادت حاصل کی۔

ادارے کے ڈائریکٹر علامہ اقبال فانی نے خطبہ استقبالیہ اور صدر پیر سید نعمت علی بخاری شاہ نے خوبصورت انداز میں خطبہ صدارت پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض علامہ نصیر احمد نوری اور علامہ صداقت علی قادری نے سرانجام دئیے۔

محفل میں افتخار محمود قادری بانی زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی ناروے نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ انہوں نے حضور داتا گنج بخش کا شجرہ شریف پڑھ کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

پروگرام کا اختتام قاسم محمود نے درود وسلام پڑھ کر کیا، بعد ازاں درود و سلام پڑھا گیا اور مرکزی جماعت اہل سنت اوسلو کے خطیب پیر سید نعمت علی بخاری شاہ نے رقت آمیز دعا کروائی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سالمیت اور استحکام کے لیے بھی خصوصی طور پر دعا کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرین کے لیے بہترین ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

عرس داتا صاحب

عرس داتا صاحب

عرس داتا صاحب

تبصرہ

Top