تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ڈبلن ائرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال

shaykh ul islam arrived at irland

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ڈبلن ائرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا آپ کے ہمراہ شیخ الاسلام کے پوتےشیخ حماد مصطفیٰ المدنی قادری بھی تھے۔

استقبالیہ وفد میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو ممبران کے علاوہ آئرلینڈ کی اہم شخصیات بھی موجود تھی، بچوں میں مزمل عرفان، اروش طور، مریم طور اور مائرہ طور نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

وسیم بٹ نے استقبالیہ وفد کا تعارف کروایا اور آپ کے اس چار روزہ دورے اور بالخصوص 25 فروری کو ہونے والی کانفرنس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چند ہدایات بھی فرمائی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 25 فروری بروز اتوار کو ڈبلن کراؤن پلازہ میں ایک عظیم الشان کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے، جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین وابستگان کے علاوہ آئرلینڈ کی مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کہ قائدین و کارکنان اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

اس کے علاوہ پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز کے خواتین و حضرات اور بچوں کو بھی بھرپور شرکت کی دعوت ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کاخطاب آئرلینڈ میں بسنے والے تمام والدین اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے مشل راہ ثابت ہوگا۔

shaykh ul islam arrived at irland

shaykh ul islam arrived at irland

تبصرہ

Top