یونیورسٹی کالج کوپن ہیگن کے طلبہ کا منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ویلبی سینٹر کا تعلیمی دورہ

14 مئی 2026: یونیورسٹی کالج کوپن ہیگن کے ٹیچر ٹریننگ پروگرام سے تعلق رکھنے والے 12 طلبہ کے وفد کا اپنے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ذیلی مرکز ویلبی سینٹر کا دورہ کیا، وفد اپنے تعلیمی مطالعے کے سلسلے میں مرکز آیا، جس کا موضوع مذہب، شہریت، اخلاقیات اور ڈنمارک میں اسلام سے متعلق تھا۔ دورے کے دوران طلبہ کو مسجد کے نظام، اسلامی عقائد و عبادات، اور ڈنمارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خدمات و سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں طلبہ نے نہایت سنجیدہ، فکری اور تعمیری سوالات کیے اور بھرپور گفتگو میں حصہ لیا۔ یہ تعلیمی دورہ منہاج ایجوکیشن بورڈ ڈنمارک کے ڈائریکٹر فیصل نجیب نے منعقد کروایا، جنہوں نے طلبہ کو تنظیم کے تعلیمی، سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جاری اقدامات سے بھی روشناس کروایا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نے ٹائنے برونڈم اور ان کے طلبہ کے اس دورے اور مثبت دلچسپی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، اور مستقبل میں بھی ایسے مزید تعلیمی و فکری وفود کا خیرمقدم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔













تبصرہ