ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک محمد بلال اوپل کے والد گرامی محمد اشرف اوپل کی نماز جنازہ

ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک محمد بلال اوپل کے والد گرامی اور تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رہنماء محمد اشرف اوپل مورخہ 16 اپریل 2009ء کو ڈنمارک میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مورخہ 19 اپریل 2009ء بروز اتوار بعد نماز عصر مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد منہاج القرآن، لاہور (پاکستان) کے سامنے ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نگران امورخارجہ نجم الثاقب، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی، ڈنمارک حافظ سجاد احمد، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انوار اختر ایڈووکیٹ، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، ناظم ابلاغیات حاجی منظور حسین قادری، منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم علامہ فرحت حسین شاہ، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ناظم بین المذاہب تعلقات سہیل احمد رضا، ناظم سیکرٹریٹ محمد عاقل ملک، ناظم اجتماعات و مہمات جواد حامد، سینئر نائب ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، امیر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، محمد عباس نقشبندی، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے دیگر عہدیداران اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین، سٹاف ممبران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

محمد اشرف اوپل صاحب کا شمار منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے بانی اراکین اور سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ آپ کی مصطفوی مشن کی ترویج و اشاعت اور دیار کفر میں اشاعت اسلام کے لئے کی جانے والی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انہی شاندار خدمات کی وجہ سے ان کی تدفین روضۃ المخلصین میں کی گئی۔ آپ وہ تیسری شخصیت ہیں جنہیں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشن کی خدمت کے طفیل یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ پہلے وہاں شہید تنویر احمد قریشی اور شیخ محمد رفیع صاحب آرام فرما ہیں۔ روضۃ المخلصین بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ)، لاہور میں واقع ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے زمین کے اس حسین ٹکڑے کو روضۃ المخلصین کا نام دیا ہے۔ آپ نے یہ جگہ ان خوش نصیب عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے مختص کی ہے جنہوں نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشن کے لئے اپنی زندگی قربان کی ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فرمایا کہ محمد اشرف اوپل سچے عاشق رسول تھے اور تحریک منہاج القرآن کا سرمایہ تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشن کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ آپ نے اسلام کے لئے شاندار خدمات سرانجام دی ہیں۔ شیخ الاسلام نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین القادری، ممبر سپریم کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین القادری، امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نگران امور خارجہ نجم الثاقب اور دیگر مرکزی قائدین اور سٹاف ممبران نے بھی اشرف اوپل صاحب کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

Top