منہاج القرآن یورپین کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ سکینڈے نیوین ورکشاپ

منہاج القرآن یورپین کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ سکینڈے نیوین ورکشاپ کا آغاز 10 جولائی 2009ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو، ناروے اسلامک سینٹر میں ہو رہا ہے۔ جس میں بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب فرمائیں گے اور ان کے علاوہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، نائب امیر علامہ نذیر احمد خان قادری، ناظم اعلیٰ محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، امیر منہاج القرآن یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، ناظم یورپین کونسل محترم حافظ اقبال اعظم، امیر لندن محترم علامہ صادق قریشی اور یورپ میں مقیم دیگر علماء کرام اور فاضلین منہاج یونیورسٹی شرکت کریں گے۔ اس تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے خصوصی تعاون سے منہاج القرآن یورپین کونسل کررہی ہے۔ تمام سکینڈے نیوین تنظیمات کے عہدیداران اور کارکنان کو اس ورکشاپ میں شرکت کی دعوت عام ہے۔

رپورٹ: میاں محمد اشتیاق (سیکرٹری امور خارجہ)

تبصرہ

Top