منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے مرکز پر نارویجن عیسائی کا قبول اسلام

منہاج القرآن انٹرنیشنل عالمی سطح پر اسلام کی جس سمت میں تبلیغ کر رہی ہے اس سے محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ حاصل ہے۔ اس مساعی جمیلہ سے جہاں اپنے مسلمان بہن بھائی متاثر ہوتے ہیں وہاں پر غیر مسلم بھی اپنے قلب و روح میں اسلام کی حقانیت کو محسوس کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یورپ میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات سے متاثر ہوکر بہت زیادہ لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیمات سے متاثر ہو کر ایک شخص نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے مرکز پر جمعۃ المبارک کی شب نماز مغرب کے موقع پر ایک نارویجن عیسائی نے اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ حافظ نصیر احمد نوری فاضل منہاج القرآن یونیورسٹی کے ہاتھ پر قبول اسلام کیا۔ مارئیوس نے اپنا نیا نام محمد حمزہ خود تجویز کیا، اس موقع پر سب نے محمد حمزہ کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نعرہ رسالت و تکبیر بلند کیا۔ منہاج القران اوسلو کے نائب صدر افتخار محمود نے محمد حمزہ کو شیخ الاسلام کی انگلش کتب کا تحفہ پیش کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ جن بھائیوں نے محمد حمزہ کو دائرہ اسلام میں داخل کرنے پر مرکزی کردار ادا کیا ان میں ابوبکر اور افتخار محمود قابل ذکر ہیں۔

رپورٹ : عقیل قادر (ناروے)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top