زکوٰۃ اپیل

مورخہ: 02 جون 2010ء

زکوۃ اسلام کا بنیادی رکن ہے اور اس کے ذریعے معاشرے کے بے حال اور بے روزگار طبقے کی مدد کا حکم دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوٰۃ کے ذریعے معاشرے کی ناہموار یوں کو ختم کرنے کیلئے ہدایات فرمائی ہے۔ اگر حلال ذرائع سے کمائی گئی دولت سے زکوٰۃ نکالی جائے تو ایسی دولت میں برکت و اضافہ ہوتا ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور فلاح عام کے منصوبہ جات پر کام کررہی ہے اور دنیا بھر کے مفلوک الحال اور افلاس زدہ لوگوں کی مددکرنے میں پیش پیش ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل وکرم ہے کہ MWF پاکستان میں 573 اسکولوں میں تقریباً غریب و متوسط طبقے کے ایک لاکھ 18 ہزار طلبہ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے اور ہزاروں طلبہ و طالبات ان تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اسی طرح صحت کے میدان میں ملک بھر کی 107 فری ڈسپنسریوں اور ہسپتالوں میں ہزاروں مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل ہے اور 25 شہروں میں ایمبولینس سروس نفع و نقصان برابر کے اصول پر بہم پہنچائی جاتی ہے۔

ہر سال سے زائد غریب، نادار اور یتیم بچیوں کی شادیاں کرائی جاتی ہیں اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں فلاحی خدمات میں بھی MWF پیش پیش رہتی ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا سب سے بڑا منصوبہ یتیم اور بے سہار ا بچوں کا ادارہ ’’آغوش‘‘ ہے۔ 500 بچوں پر مشتمل لاہور ٹاؤن شپ میں اس کی بڑی خوبصورت و جدید خطوط پر پانچ منزلہ عمارت کی تعمیر کا آغاز نومبر 2008ء میں ہوا۔ جس کی اس سال تین منزلیں تیار ہوچکی ہیں اور دو منزلیں ابھی تیار ہونا ہیں۔ اس وسیع پروجیکٹ کی جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے وسیع پیمانے پر فنڈز اور مالی معاونت کی ضرورت ہے۔ لہٰذا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن منتظر ہے کہ زیادہ سے زیادہ مخیر حضرات اس کار خیر میں حصہ لیں۔

اسلام میں یتیموں کی مدد اور سرپرستی کرنے کی بڑی اہمیت بیان ہوئی ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان اقدس ہے۔

’’میں اور یتیم کی کفالت کرنیوالا روز قیامت ساتھ ساتھ ہوں گے (اور یہ فرماتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگشتہان مبارک کو ملا کر اس قربت کا اظہار فرمایا۔‘‘

لہٰذا آئیے! منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم والشان منصوبہ جات کیلئے اپنی زکوٰۃ اور عطیات مختص فرما کر تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربت بروز حشر حاصل کرکے اپنی نجات کا سامان کیجئے۔

آپ اپنی زکوٰۃ عطیات و صدقات ادارہ آغوش اور زیر تعمیر عظیم منصوبہ جات کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سنٹرل زکوٰۃ اکاؤنٹ نمبر 01970012696903 حبیب بینک لمیٹڈ منہاج القرآن برانچ لاہور میں بذریعہ آن لائن/ چیک/ ڈرافٹ جمع کرا کر اللہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربت پائیں۔

تبصرہ

Top