منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام چارسدہ اور لڑامہ میں سیلاب متاثرین میں عیدی کی تقسیم

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مختلف وفود نے متاثرین سیلاب کے ساتھ عیدالفطرمنائی۔ اس سلسلے میں محمد بلال مصطفوی کی نگرانی میں ایک وفد نے چارسدہ اور لڑامہ میں متاثرین کے ساتھ عیدالفطر منائی۔ جس میں محمد یوسف یعفور (سابق مرکزی صدر MSM)، محمد رضوان شاہد (سینئر صحافی و چیف ایگزیکٹو ای ٹریول)، الیاس شمس بٹ اور نازیہ مجاہد (کوآرڈینیٹر ریلیف خیبر پختونخواہ) شامل تھیں۔

عید کی صبح 10 بجے وفد چار سدہ پہنچا، جہاں پر چک بیلہ کے مقام پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت ارباب نذیر نے اپنے ساتھیوں سمیت وفد کا استقبال کیا۔ یہاں مقامی متاثرین سیلاب سے وفد کی ملاقات کروائی گئی۔ وفد کی طرف سے متاثرین میں امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔ جس کے بعد وفد یونین کونسل لڑامہ پہنچا۔ جہاں مقامی آبادی کی مدد سے لگائے گئے کیمپ کے متاثرین سیلاب میں بھی رقوم کی تقسیم کی گئی۔ نقدی تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جسے سماجی شخصیت ملک مغل خان کے ڈیر ے پر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی قائدین کی طرف سے 50 خاندانوں میں امدادی رقم تقسیم کی گئی۔

تقریب میں بلال مصطفوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے متاثرین سیلاب کے لیے عید اور نیک خواہشات کا پیغام لائے ہیں۔ شیخ الاسلام کی ہدایت پر مشکل کی گھڑی میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن متاثرین کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

محترمہ نازیہ مجاہدنے MWF کی خیبر پختونخواہ میں ہونے والی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے میڈیا اور شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 500 یتیم سیلاب کی وجہ سے بے سہارا ہو جانے والے بچوں کی مکمل تعلیم و تر بیت اور کفالت کے لیے انہیں یتیم و بے سہارا بچوں کے ادارے ’’آغوش‘‘ میں لینے کا اعلان کیا ہے جن کی رجسٹریشن جاری ہے۔

تقریب کے میزبان ملک مغل خان نے کہا کہ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور MWF کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں ہماری ساتھ دیا ہے۔ یہاں پر 50 خاندانوں میں امدادی رقم تقسیم کی گئی۔ بعد ازاں وفد نے صوابی تربیلہ کے نواح، منہاج خیمہ بستی اکوڑہ خٹک اور منہاج خیمہ بستی نوشہرہ میں متاثرین سیلاب کے بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top