منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھوئیرٹہ کے زیراہتمام غریب و مستحق طلبہ و طالبات میں کتب کی تقسیم

تحریک منہاج القرآن و منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھوئیرٹہ (آزاد کشمیر) کی مشترکہ کاوش سے کھوئیرٹہ میں مستحق طلبہ و طالبا ت میں نصابی کتب کی تقسیم کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ وسیم رضا نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نعت پاک کی سعادت عثمان شوکت صدر MSM کھوئیرٹہ نے حاصل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم ویلفیئر کھوئیرٹہ ظفر اقبال غازی نے کہا کہ آج کی اس تقریب کا بنیادی مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے اور انہیں تعلیمی میدان میں درپیش مشکلات و مسائل کو حل کرتے ہوئے مستحق و غریب طلبہ و طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا عزم بھی تعلیم، صحت اور فلاح عام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عزم کے کارواں کو بڑھاتے ہوئے منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کھوئیرٹہ نے 25 مستحق طلبہ و طالبات میں نصابی کتب تقسیم کیں۔

انہوں نے اس فلاحی کام میں تعاون کرنے پر ظہیر احمد شیخ، غفار احمد شیخ، طاہر محمود مغل، عمران شبیر، رفاق احمد بھٹی آ ف کو ٹلی، آ فتاب احمد ضیاء، اویس منصف منہاجین، ڈاکٹر محمد شبیر مغل اور ظفر اقبال کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تقریب کے دوران بذریعہ CD آغوش کی ڈاکومنٹری بھی حاضرین کو دکھائی گئی۔

تقریب سے مقصود احمد صدیقی صدر TMQ چڑہوئی، بابو صوفی محمد صادق، حافظ آفتاب احمد ضیاء صدر TMQ کھوئیرٹہ، عرفان محمود مغل قادری ناظم TMQ کھوئیرٹہ وسیم شہزاد منہاجین سینئر نائب صدر TMQ کھوئیرٹہ، محمد آفتاب الحق اور سہیل احمد نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر عثمان شوکت صدر MSM کھوئیرٹہ کو تقریری مقابلہ ڈویژن میرپور آزاد کشمیر میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی تصنیف کردہ کتاب کا خوبصورت تحفہ پیش کیا گیا۔

رپورٹ : عرفان محمود مغل قادری (ناظم TMQ کھوئیرٹہ)

تبصرہ

Top