حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کا سب سے بڑے اعتکاف کا آغاز

مورخہ: 21 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کا سب سے بڑا اعتکاف لاہور میں شروع ہوگیا۔ جامع المنہاج (بغداد ٹاؤن) ٹاؤن شپ میں آباد ہونے والے شہر اعتکاف میں الگ الگ جگہوں پر ہزارہا خواتین و حضرات عید کا چاند نظر آنے تک معتکف ہوگئے ہیں۔ شہراعتکاف میں معتکفین کو سہولیات دینے کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بیرون ملک سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے براہ راست نماز فجر کے بعد شروع ہوگا اور خطابات کا یہ سلسلہ آخری روزے تک جاری رہے گا۔ منہاج انٹرنیٹ بیورو اور منہاج پروڈکشن کے باہمی تعاون سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب سمیت شہراعتکاف کی سرگرمیاں www.minhaj.tv پر براہ راست دکھائی جائیں گی۔ اس طر ح پوری دنیا کے کروڑوں مسلمان شہر اعتکاف میں بالواسطہ طور پر شریک ہوں گے۔ شہر اعتکاف میں مردوں کی طرف تین اور خواتین کی طرف دو LED سکرینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ معتکفین کے لئے وضو اور طہارت کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا گیا ہے۔ سحری و افطاری کی تیاری کے لئے سیکڑوں افراد ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سیکیورٹی کے لئے پولیس اہلکاروں کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ایک ہزار نوجوان مامور ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سربراہ اعتکاف 2011ء شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جواد حامد اور 58 انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان ہمہ وقت شہر اعتکاف میں موجود ہیں تا کہ معتکفین کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تبصرہ

Top