منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کا متاثرین سیلاب کے لیے زیر تعمیر مکانات کا دورہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے زلزلہ 2010ء سے متاثرین لوگوں کے لیے راجن پور میں بنائے جانے والے زیر تعمیر مکانات کا دورہ کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرین 2010ء کیلئے چاروں صوبوں میں 784 مکانات بنائے ہیں جن میں 500 مکانات کی تعمیر و مرمت بھی شامل تھی جبکہ 284 مکانات جو مکمل طور پر سیلاب میں بہہ گئے تھے اُنکی از سر نو تعمیر کی گئی۔ افتخار شاہ بخاری نے نوشہرہ میں زیر تعمیر مکانات کا وزٹ کیا جس کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان، شاہ جمال، لیہ، جام پور، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، راجن پور، بلوچستان، ڈیرہ اللہ یار، اندرون سندھ سمیت دیگر علاقوں میں زیر تعمیر مکانات کا جائزہ بھی لیا۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ وزٹ کرنے والی ٹیم میں مکانات کی مانیٹرنگ و کوالٹی کنڑول کمیٹی کے اراکین جن میں محمد عاقل ملک، انجینئر آصف رمضان، انجینئر افضال غوث، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو اور میاں افتخار احمد شامل تھے۔

افتخار شاہ بخاری نے راجن پور میں مکانات کے وزٹ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرین کی بحالی کا وعدہ پورا کر کے دکھایا ہے۔ مکانات کی تعمیر اس سلسلے کی آخری کڑی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرین کی بحالی کا بیڑا اٹھایا تھا، جو آج پورا کر دیا گیا ہے، ہم آئندہ بھی مصیبت کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ رہیں گے۔

افتخار شاہ بخاری نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ماہرین تعمیرات پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو فلڈ ریلیف 2010ء کے متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت مکانات تعمیر کر کے دیئے جارہے ہیں، انکی تعمیر اور کوالٹی کا جائزہ لیکر رپورٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو بھجوائے گی۔

افتخار شاہ بخاری نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں نوشہرہ، راجن پور، لیہ، جیکب آباد اور ڈیرہ اللہ یار میں ماڈل اسکولز، اسلامک سنٹر اور مساجد کی تعمیر بھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے مانیٹرنگ و کوالٹی کنڑول کمیٹی کے ہمراہ راجن پور میں زیر تعمیر اسلامک سنٹر کا بھی دورہ کیا اور تعمیرات کا جائزہ لیا، جس پر انہوں نے مقامی سطح پر کام کرنے والی تعمیراتی کمیٹی کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ہونے والی تعمیرات کی نگرانی مرکزی سطح سے ماہر تعمیرات اور ڈائریکٹر کنسٹریکشن TMQحاجی الیاس احمد، انجینئر افضال غوث، میاں ممتاز اور جواد حامد کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی یونین کونسل کی سطح پر ماہرین تعمیرات پر مشتمل مقامی تعمیراتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو بلا معاوضہ کام کر رہی ہیں۔ اسی طرح دیگر صوبہ جات میں ہونے والی تعمیرات کی نگرانی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈپٹی ڈائریکٹر کنسٹریکشن TMQملک شمیم احمد خان، میاں افتخار احمد، حاجی اسحاق احمد کر رہے ہیں۔ مرکزی سطح سے لانگ ٹرم پلان فلڈ ریلیف کی رانا فیاض احمد خان کی سربراہی میں نگرانی 9 رکنی مرکزی کو آرڈینیشن کمیٹی کر رہی ہے۔

تبصرہ

Top