سانگلہ ہل میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقریب

تحریک منہاج القرآن سانگلہ ہل کے زیراہتمام 17 فروری 2012ء کو کمیٹی ہال سانگلہ ہل میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حوالے سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں مرکزی سینئر ناب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سینئر نائب ناظم دعوت وتربیت علامہ محمد شریف کمالوی، شیخ محمد ادریس قادری صدر تحریک منہاج القرآن سانگلہ ہل، محمد امجد قادری ناظم تحریک سانگلہ ہل، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے اراکین کے علاوہ کیثر لوگوں نے شرکت فرمائی۔

تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد تحریکی ترانوں سے پورا ہال گونج اٹھا۔ بعد ازاں حق نواز اعوان نائب ناظم پنجاب نے شرکاء سے خطاب کیا۔ پھر علامہ محمد شریف کمالوی نے "عالم کی علامات" کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ علماء انبیاء کے وارث ہوتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ علماء، انبیاء علیھم السلام کی سیرت کو اپنانے والے ہوں اور موجودہ دور کے علوم وفنون کے بھی ماہر ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کو اپنے دور میں موجودہ علوم وفنون کا ماہر بنا کر بھیجا۔

بعد ازاں سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے تحریک اور قائد تحریک کی فکر اور تحریک کے مختلف پروجیکٹس کے حوالہ سے گفتگو کی۔ ان کی گفتگو کے بعد 61 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا اور پھر محمد شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

پروگرام کے آخر پر ملک وقوم کی سلامتی کےلیے دعا کی گئی اور خصوصاً شیخ الاسلام کی درازیء عمر کے لیے دعا کی گئی۔

رپورٹ: عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

Top