مرکزی نظامت تربیت کی ماہانہ میٹنگ

مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 7 اپریل 2012ء کو ماہانہ میٹنگ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ جس میں نگران مرکزی نظامت تربیت پروفیسر سلیم احمد چوہدری، مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی، مرکزی سینئر نائب ناظم علامہ غلام ربانی تیمور، مرکزی ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور سٹاف ممبران مرکزی نظامت تربیت علامہ عبدالماجد، علامہ عمران علی قادری، قاری حسنین فرید، علامہ محمد شفیق البغدادی، سید مظہر علی شاہ، علامہ حاجی محمد طیب قادری، علامہ محمد منہاج الدین قادری، حافظ محمد عمیر، محمد علیم افضل، محمد وسیم اور عظمت فرید جوئیہ نے شرکت کی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا اغزاز علامہ حافظ عبدالماجد نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت عمران علی قادری نے حاصل کی۔ جس کے بعد تمام شرکاء نے درود وسلام کا ورد کیا گیا۔

بعدازاں تمام معلمین نے اپنے اپنے کورسز کی رپورٹ اور ریسرچ سکالرز نے اپنی اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ جسے مرکزی نگران پروفیسر سلیم احمد چوہدری نے خوب سراہا اور اگلے ماہ کے ٹارگٹس تمام ممبران کو دیئے۔ تمام ممبران نے اپنے اپنے ٹارگٹس کو مکمل کرنے اور بہتر انداز میں رپورٹ پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ میٹنگ کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی اور ملک و قوم کی امن وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

Top