کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کا تفریحی و معلوماتی دورہ

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلباء کی نمائندہ تنظیم بزم منہاج کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کلاسز کا ایک تفریحی و معلوماتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلہ میں پرنسپل ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا، وائس پرنسپل اکیڈمک ڈاکٹر محمد اصغر جاوید کی زیر قیادت طلبہ کو تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ تفریح کا سامان بھی مہیا کرنے کے لئے اس عظیم الشان ٹور کو روانہ کیا گیا، جس کی سرپرستی پروفیسر رانا محمد اکرم قادری، پروفیسر صابر حسین نقشبندی اور بزم منہاج کے عہدیداران نے کی۔

یہ ٹور صبح 10 بجے COSIS سے روانہ ہوا جو سب سے پہلے سوزو واٹر پارک میں پہنچا۔ وہاں طلبہ نے تیراکی کرنے سے خوب لطف اندوز ہوئے اس کے بعد واہگہ بارڈر پر ہونے والی Flag Hosting Ceremony دیکھنے گئے جہاں طلبہ نے عوام اور پاک آرمی کے ساتھ خوب جوش وجذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔ اس تقریب کے اختتام پر طلبہ گلشن اقبال پارک کی سیر کرتے ہوئے واپس کالج پہنچے۔

پرنسپل ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا نے بزم منہاج کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ بزم منہاج آئندہ بھی طلبہ کی علمی ، فکری، تحریکی اور ادبی صلاحیتوں کے فروغ کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے vision کے مطابق طلبہ کو تیار کرے گی، اس موقع پر وائس پرنسپل ڈاکٹر اصغر جاوید بھی موجود تھے۔

تبصرہ

Top