کھڑی شریف آزاد کشمیر : چرمہائے قربانی کیمپ

عید الاضحٰی کے موقع پر حسب سابق اس بار بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا چرمہائے (کھالیں) قربانی کیمپ، تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف کے دفتر کے باہر چیچیاں بازار میں لگایا گیا۔ کیمپ کا انعقاد مقامی تنظیمات تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف نے کیا۔ گذشتہ برس چرمہائے قربانی کے لئے لگائے گئے۔ کیمپ کی رقوم سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھڑی شریف نے کھڑی شریف کے مستحق بچوں کو مفت کتابیں مہیا کیں۔ چرمہائے قربانی کیمپ کی آمدن کا صحیح مصرف دیکھتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھڑی شریف نے اہل علاقہ کا اعتماد حاصل کیا اور قربانی کی اس بار بھی ریکارڈ کھالیں جمع کیں۔ اس چرم ہا ئے قربانی کیمپ میں اہل علاقہ نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا اور اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آئندہ بھی ایسے موقعوں پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سے تعاون کرنے کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ناظمِ تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف زاہد محمود قاسم نے اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح تحریک منہاج القرآن ملکی و بین الاقوامی سطح پر دکھی، نادار اور مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کا کام کر رہی ہے اسی عزم کے ساتھ علاقہ کھڑی شریف میں بھی اپنی خدمات سرانجا م دے گی۔ اس موقع پر ناظم تحریک نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کھڑی شریف کے تحت اہل علاقہ کے تعاون سے کھڑی شریف اور گرد و نواح میں فلاحی و رفاعی منصوبہ جات سے انشاء اللہ علاقہ کے مستحق اور نادار لوگوں کی فلاح و بہود کو یقینی بنایا جائے گا۔

کیمپ کے انعقاد میں ناظم تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف زاہد محمود قاسم، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف محمد عرفان صابر، سنیئر نائب صدر محمد وسیم اور سیکرٹری میڈیا محمد عاصم خالد نے کلیدی کردار ادا کیا۔

رپورٹ: محمد عاصم (سیکرٹری میڈیا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top