منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہیلپ فیڈ پراجیکٹ کے تحت مستحق 500 خاندانوں کو رمضان راشن پیکج کی تقسیم

مورخہ: 29 جون 2015ء

لاہور (29 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن اور پورے پاکستان میں جاری منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہیلپ فیڈ پراجیکٹ رمضان المبارک 2015کے تحت کم آمدنی اور مستحق خاندانوں کو رمضان راشن پیکج کی تقسیم جاری ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں 500خاندانوں کو رمضان پیکج دیا گیا۔ رمضان پیکج کی تقسیم کے موقع پر عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، خرم شہزاد، حافظ غلام فرید، طیب ضیاء و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے غرباء اور ضرورت مند خواتین و مردوں میں راشن تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ معاشرے کے ان طبقات کا دکھ بانٹنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے جو زندگی کی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ رمضان پیکج کی تقسیم کا مقصد غریب خاندانوں کو سحری و افطاری کیلئے آسانیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو یہ شعور بھی دینا ہے کہ رمضان کا مہینہ رضائے الہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ سید امجد علی شاہ نے کہا کہ غریبوں کی مدد کر کے ان کے چہروں پر خوشیاں لا کر حقیقی خوشیاں حاصل کیا جا سکتی ہیں۔ 500خاندانوں کیلئے بنائے گئے رمضان پیکج میں وہ تمام اشیاء رکھی گئی جن سے ایک خاندان رمضان المبارک کا مہینہ گزار سکتا ہے۔

Ramazan Food Pack Distribution 2015 by MWF http://www.minhaj.org/urdu/tid/33500/

Posted by Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan on Monday, June 29, 2015

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top