لاہور: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا 21 واں یوم تأسیس

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا 21 واں یوم تائسیس مورخہ 7 اکتوبر 2008ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس کی صدارت کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ناظم ڈاکٹر شاہد محمود، ناظم پنجاب احمد نواز انجم، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، سینئر نائب ناظم سیکرٹریٹ محمد عاقل ملک، ملک شمیم نمبردار، ساجد حمید اور سجاد العزیز کے علاوہ دیگر مرکزی قائدین بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی بھی کی گئی۔

ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گزشتہ 21 سال سے باقاعدگی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معاشرتی فلاح و بہبود اور غریب عوام کی خدمت کے لئے 21 سال قبل اس کی بنیاد رکھی تھی۔ الحمد للہ آج ہم دنیا بھر میں ہنگامی حالات پر امداد دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک فلاحی دین ہے جس نے ناصرف غریبوں کی مدد کے لیے نظام دیا بلکہ اس کی آفاقی تعلیمات ہر طبقہ کےلیے ہیں۔ اسلام وہ دین ہے جس کا فلاحی نظام انسانوں کے علاوہ جانوروں کو بھی ان کےحقوق دیتا ہے۔ اگر اسلامی ریاست میں کوئی ایک جانور بھی بھوکا یا پیاسا رہ جائے تو اس کے ذمہ دار کی گرفت ہو گی۔ اس لحاظ سے اسلام دنیا کا سب سے ہمدرد اور خیر خواہ دین ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن غریب، مستحق اور دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے اور ہم آئندہ بھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے یہ کام کرتے رہیں گے۔ تقریب میں دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں تمام قائدین نے اکھٹے کیک کاٹا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top