دیپالپور: قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دیپالپور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الاراء تصنیف و قرآنی علوم کا ذخیرہ ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی 14 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سینئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو، شیخ الحدیث مفتی مولانا مسعود احمد فریدی، سابق ایم این اے سید گلزار سبطین، انجینئر رفیق نجم، سابق چیئرمین دیپالپور پیر سید محمد زاہد گیلانی، مولانا احمد رضا نوری، حافظ محمد توصیف قاسم وٹو، حاجی محمد اسلم دولہ، قاری مظہر فرید، فروہ تصدق حسین، ڈاکٹر سرور احمد رضوی نے شرکت کی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہر قسم کی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے دین کی خدمت کا کام کررہے ہیں، قرآن کا پیغام اور تعلیمات لاتفرقو ہے، تفرقہ بازی نے ترقی اور بہتری کے عمل کی راہیں مسدود کر دیں اور بحیثیت قوم ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا کہ قرآن ہمارے درمیان اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا ذریعہ ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب سینئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علم، قلم، تقریر اور تحریر کے ذریعے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایا اور کردار سازی پر توجہ دی اور نوجوانوں کو علم، وطن اور دین سے محبت کی تعلیم دی، انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے جدوجہد کی ایک نئی تاریخ رقم کی، ڈاکٹر طاہرالقادری کو یہ کریڈیٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے غریب شہید کارکنوں کے انصاف کا کیس لڑنے کا حق ادا کر دیا، انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہو گا اور انسانیت کا خون بہانے والے اپنے انجام سے دو چار ہونگے۔

شیخ الحدیث پیر مفتی لطف اللہ اشرف قادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف کو اسلام اور انسانیت کی ایک بڑی خدمت قرار دیا۔

سابق ایم این اے سید گلزار سبطین نے کہا کہ اللہ کاشکر ہے کہ ہمارے درمیان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسی ہفتیاں ہیں جنہوں نے اسلاف کے علمی سفر کو جاری رکھا ہوا ہے۔

حافظ محمد توصیف قاسم وٹو نے منہاج القرآن کی علم اور امن کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، دیپالپور آمد پر مقامی تنظیمی عہدیداروں نے ڈاکٹر حسین محی الدین اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

Dipalpur:Quranic-Encyclopedia-Iaugural-Ceremony

تبصرہ

Top