ڈاکٹر طاہر القادری کا سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قومی کرکٹ ہیرو عبد القادر کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور بخشش کے لئے دعاکی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عبدالقادر ایک سچا محب وطن پاکستانی تھا۔ انہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

مرحوم خوش اخلاق، ملنسار اور دین سے بے پناہ لگاءو رکھنے والے تھے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے سنیئر رہنماءوں حاجی محمد اسحاق، جواد حامد، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا، عبد الحفیظ چوہدری نے نما ز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور بخشش کےلئے دعا کی۔

دریں اثناء چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن شہزاد رسول قادری اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے بھی عبدالقادر کے ناگہانی انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش کےلئے دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top