منہاج یونیورسٹی لاہور کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر، مشترکہ اعلامیہ جاری

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر، ڈپٹی چیئرمین ایم یو ایل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ”لائبریری سائنسز نالج اکانومی“کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے عوام انتہائی شوق سے کتب کا مطالعہ کرتے ہیں جبکہ کتب بینی کے حوالے سے پاکستان کے عوام کی صورتحال اطمینان بخش نہیں بچوں میں اوائل عمری میں مطالعہ کی عادت ڈالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔

منہاج القرآن بچوں کو بک یوزر بنانے کے لیے ملک گیر مہم کا آغاز کر رہی ہے، اس مہم کی سرپرستی منہاج القرآن، منہاج یونیورسٹی، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی اور جملہ فورمز کریں گے، بچوں کو کتب بین بنانے کے لیے والدین، اساتذہ، سوسائٹی کے دانشور طبقہ اور حکومت کو مشترکہ کوششیں اور اقدامات بروئے کار لانا ہونگے۔

بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی روزسابق چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سکول لیول سے لے کر یونیورسٹی لیول تک کتب بینی کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ کتاب پڑھنے کے فوائد کو نصاب کا حصہ بنائے۔

وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہو پروفیسر ڈاکٹر کنول امین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائبریری کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے ہمیں اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا اور طلبہ کے لئے تحقیق پر مبنی سرگرمیوں کو متعارف کروانا ہوگا جس سے ہم تحقیق کے میدان میں آگے بڑھ سکیں گے سیمینار میں بین الاقوامی سکالرز کے ساتھ منہاج یونیورسٹی کی مختلف فیکلیٹیز نے سوال وجواب کے سیشنز بھی ہوئے، کانفرنس میں آسٹریلیا، امریکہ، سری لنکا، نائیجیریاسے تعلق رکھنے والے سکالرز نے شرکت کی اور مقالہ جات پیش کیے، اور اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر منہاج یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارک باد دی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے اختتامی کلمات میں سیمینار کے کامیاب انعقاد پر وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اسلم غوری اور پرو وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شاہد سرویا کو مبارک باد دی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ چین کی 80 فیصد، کینیڈا کی93 فیصد، آبادی مطالعہ کی شوقین ہے پاکستان کے 32 فیصد میگزین اور ڈائجسٹ پڑھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ انڈیا کے عوام ہفتہ میں 10 گھنٹے، امریکہ کے عوام 6 گھنٹے آسٹریلیا کے عوام 6 گھنٹے انگلینڈ کے عوام 5 گھنٹے جرمنی، جنوبی افریقہ، ترکی کے عوام ہفتہ میں 6 گھنٹے کتب بینی میں صرف کرتے ہیں۔

سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر حسین محی الدین نے سیمینار کے آرگنائزرز، بین الاقوامی ریسرچ سکالرز اور سیمینار میں مقالہ جات پیش کرنے والے محققین کو اعزازی شیلڈز اور بیسٹ پیپر ایوارڈز سے نوازا۔ اختتامی تقریب میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اسلم غوری، پرو وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شاہد سرویا، منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی اور شہزاد رسول نے بھی شرکت کی۔

minhaj university international conference

تبصرہ

Top