منہاج القرآن لاہور کے 3 پی پی حلقہ جات کی تنظیم سازی مکمل

تحریک منہاج القرآن لاہور میں پی پی حلقہ جات کی تنظیم سازی کا عمل جاری، 3 پی پی 144،156 اور پی پی 161 میں تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔ انتخابی عمل میں منہاج القرآن لاہور کے تمام فورمز کے ضلعی عہدیداران، رفقاء اور عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رانا محمد اصغر پی پی 144 کے صدر، نعمان جاوید ناظم اور محمد شبیر مغل ناظم مالیات منتخب ہو گئے۔ پی پی 156 میں شہباز حسین بھٹی صدر، اسلم پرویز قادری ناظم اور محمد شبیر ناظم مالیات منتخب ہوئے۔

پی پی 161 میں ہونیوالے انتخابات میں محمد انعام اللہ گجر صدر، خلیل احمد چوہدری ناظم، ڈاکٹر اصغر علی رانا ناظم مالیات کےلئے چنے گئے۔ لاہور کے دیگر پی پی حلقوں میں انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہے۔ انتخابات کی نگرانی منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید، ناظم اشتیاق حنیف مغل، حفیظ اللہ جاوید، چوہدری محمد اقبال اور حاجی محمدامجد نے کی۔

صدر منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید، ناظم منہاج القرآن اشتیاق حنیف مغل نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پڑھے لکھے پاکستان اور عالم اسلام کے لئے منہاج القرآن کے عظیم پلیٹ فارم کو وقف کر رکھا ہے۔ ان شاء اللہ تحریک منہاج القرآن کو لاہور بھر میں آرگنائز کیا جائے گا۔ ضلعی، تحصیل و یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی مکمل کی جائے گی۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دین مبین کے احیاء اور تجدید کی تحریک ہے۔ اس تحریک کی بنیاد روز اول سے قرآن اور قرآنی تعلیمات پر رکھی گئی ہے۔ ساڑھے پانچ سال گزر جانے کے بعد بھی ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو انصاف نہ مل سکا، قانونی ریلیف فقط قومی لٹیروں اور نوسربازوں کے لئے ہیں۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن انصاف مانگ رہے ہیں۔

تبصرہ

Top