نارووال: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکجز کی تقسیم

Ration distribution by Minhaj Welfare Foundation

تحریک منہاج القرآن و منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہزاروں افراد میں حفاظتی ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر اور مستحقین میں راشن پیکج تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مہر شاہد زمان لک ڈپٹی کمشنر نارووال نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے قائدین خان عبدالقیوم ایڈووکیٹ، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈی نیشن محمد طیب ضیاء، تحصیل صدر حافظ عبدالغفار سلطانی، منہاج القرآن علماء کونسل صاحبزادہ حافظ محمد طاہر ضیاء و دیگر کارکنان کی فلاحی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت سول سوسائٹی کے بغیر اکیلے عوامی مسائل حل نہیں کر سکتی۔ ہم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔حکومت کے تمام تر فیصلے عوامی مفاد اور اپنے شہریوں کو وبائی مرض کرونا کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ہم سب کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی اور اپنے گھر والوں بشمول بوڑھے نوجوان اور بالخصوص چھوٹے بچوں کی حفاظت کے لئے اپنے اپنے گھروں میں رہنا چاہئے ضرورت کے بغیر ہر گز نہ نکلیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس عذاب سے محفوظ رکھے(آمین)۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری کوآرڈی نیشن محمد طیب ضیاء نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے تربیت یافتہ کارکنان ملک بھر میں عوام کے ساتھ ہیں۔ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے حوالے سے جو پالیسی مرتب کی گئی ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر خان عبدالقیوم ایڈووکیٹ اور تحصیل صدر تحریک منہاج القرآن حافظ عبدالغفار سلطانی نے ہزاروں روپے کا امدادی سامان جس میں آٹا، دالیں، چاول، چائے پتی، صابن، آئل و دیگر ضروریات اشیاء شامل ہیں۔ ان راشن پیکج کو باعزت طریقے سے مستحقین کے گھروں تک پہنچایا گیا ہے۔

تبصرہ

Top