منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کراچی کے رمضان فوڈ سپورٹ پروجیکٹ کے تحت راش آج تقسیم ہو گا

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کراچی کی جانب سے مستحق گھرانوں کو راشن فراہم کرنے کا منصوبہ "رمضان فوڈ سپورٹ پروجیکٹ" اپنے تکمیل کو پہنچا۔ آج مورخہ 23 اپریل بروز جمعرات 02:00 بجے دوپہر المنہاج زونل سیکریٹریٹ سے راشن تقسیم کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top