گاؤں غریب وال ( P D khan ضلع جہلم): منہاج القرآن کے زیراہتمام ذکر حسین اور فکر حسین کانفرنس

مورخہ: 25 اگست 2020ء

جہلم (25 اگست 2020) تحریک منہاج القرآن  گاؤں غریب وال ( P D khan ضلع جہلم) کے زیراہتمام ’’ذکر حسین اور فکر حسین کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی جس میں نائب ناظم اعلی تنظیمات شمالی زون علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حسنین کریمین علیہما السلام وہ شہزادے ہیں جنہیں پہلی غذا کے طور پر حضور ﷺ کا مبارک لعابِ دہن نصیب ہوا۔ یہ وہ مبارک نام ہیں جنہیں رسول اللہ ﷺ نے اللہ رب العزت کی جانب سے منتخب کیا۔ یہ نام ان سے پہلے اس کائنات میں کسی اور کے نہیں رکھے گئے تھے۔ یہ وہ معزز سوار ہیں جنہیں راکبِ دوشِ رسول ﷺ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ وہ نفوسِ قدسیہ ہیں جن کے لیے امام الانبیاء ﷺ نے اپنے سجدے طویل کیے۔

انہوں نے کہا کربلا میں جس طرح امام حسین علیہ السلام نے اپنی اور اپنے خانوداے کی جانوں کے نذرانے پیش کیے، یہ رہتی دنیا تک مثال رہے گا۔ امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام شہید ہو کر بھی فتح یاب ہو گئے لیکن یزید اپنا تخت بچا کر بھی ہار گیا۔ اسی لیے آج ہر کوئی حسین، حسین کرتا ہے اور دنیا میں یزید کا کوئی نام لیوا موجود نہیں۔

تبصرہ

Top