منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ

تحریک منہاج القرآن ضلع حافظ آباد کے جملہ فورمز کے عہدیداران و ذمہ داران اور تنظیمات کے لیے ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا نہایت کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مرکزی نظامتِ تربیت کی طرف سے پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، علامہ غلام مرتضی علوی نے شرکاء کو لیکچرز دیئے۔

اسی طرح سینٹرل پنجاب زون سے سید محمود الحسن جعفری نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی اور لیکچرز دیئے۔ ٹریننگ ورکشاپ میں نظامت تربیت کی طرف سے احمد وحید قادری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بہترین و کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر تحریک منہاج القرآن ضلع حافظ آباد کو مبارکباد پیش کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top