تحریک منہاج القرآن مورو کا اجلاس

minhaj ul quran sindh

تحریک منہاج القرآن مورو کا اجلاس امیر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کہا کہ 19 فروری قائد ڈے کے حوالے سے رفاقت سازی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر بڑی تعداد میں رفاقتوں کا تحفہ پیش کیا جائے۔

اس موقع پر اجلاس میں موجود تمام ذمہ داران رفقا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ رفاقت سازی مہم بھرپور طریقے سے چلائی جائے گی۔ مخدوم ندیم ہاشمی نے کہا کہ 2025 ویژن کے تحت منہاج القرآن کے تنظیمی و تحریکی کام میں سوشل میڈیا کی اہمیت بارے بھی بریفنگ دی۔ اجلاس میں تعلقہ مورو کے صدر سعید احمد میمن نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی 19 فروری قائد ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

اجلاس میں کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن نوابشاہ ڈویژن عبدالستار چوہان، ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن نوشہرو فیروز علامہ زین العابدین میمن، تعلقہ مورو کے صدر سعید احمد میمن، الطاف حسین میمن، سجاد حسین میمن سمیت تمام ذمہ داران اور رفقا نے شرکت کی۔

minhaj ul quran sindh

minhaj ul quran sindh

minhaj ul quran sindh

minhaj ul quran sindh

تبصرہ

Top