امریکی یونیورسٹی کے وفد کی تحریک منہاج القرآن کے مرکز آمد

(ایم ایس پاکستانی)

امریکی شہر کیلیفورنیا کی فوسینو پیسیفک یونیورسٹی کا وفد ڈاکٹر کتھرین ایم یوٹیکٹ کی قیادت میں گزشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سکریٹریٹ وزٹ کے لیے آیا۔ اس و فد میں مسٹر مائیکل اور حا فظ عبدالغنی بھی شامل تھے۔ مرکزی سکرٹریٹ آمد پر ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انکو پھول پیش کیے۔ اس موقع پر ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر مرکزی قائدین نے وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی اور بالخصوص عالم اسلام کے حوالے سے انکی خدمات پر بریفینگ دی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امن عالم ، انسانی حقوق اور اسلام کے عالمی وآفاقی پیغام کو دنیا بھر میں عام کیا ہے۔ آج تحریک منہاج القرآن امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں اس کام کے لیے سرگرم ہے۔

معزز مہمانوں کی طرف سے ڈاکٹر کتھرین نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امن عالم کے حقیقی سفیر اور انکی عالمی خدمات بلاشبہ ساری دنیا کے لیے علمی سرمایہ و مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں منہاج القرآن کے مرکزی سکیرٹریٹ آ کر بہت خوشی ہوئی۔ اس ملاقات میں امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، جی ایم ملک اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ آخر میں ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تمام معزز مہمانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ بھی کرایا جس میں انہوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ روانگی سے قبل تمام معزز مہمانوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگریزی کتب اور سی ڈیز کا تحفہ پیش کیا۔

تبصرہ

Top