سیالکوٹ: کوٹلی لوہاراں میں ’’شان سیدہ کائنات‘‘ سلام اللہ علیہا و ’’عظمت شیخین‘‘ کریمین رضی اللہ تعالی عنہما کانفرنس

مورخہ: 25 جون 2021ء

منہاج القرآن کوٹلی لوہاراں کے زیراہتمام کوٹلی کی تاریخ کی سب سے بڑی اور عظیم الشان کانفرنس’’شان سیدہ کائنات‘‘ سلام اللہ علیہا و ’’عظمت شیخین‘‘ کریمین رضی اللہ تعالی عنہما، 25 جون 2021ء کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سربراہ ادارہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی مفسر قرآن مفکر اسلام حضرت پیر سید ریاض حسین شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے شان اہل بیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں جو کچھ بھی ملا، سیدہ کائنات کے قدموں کا صدقہ ہے۔

مرکزی قائدین میں علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ انوار المصطفی ہمدمی، علامہ انصر محمود قادری اور علامہ قوت علی انقلابی نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن علماء کونسل علامہ وقاص علی خالد بھی موجود تھے۔

علامہ غلام ربانی تیمور نے شان اہل بیت علیھم السلام کے عنوان پر مدلل گفتگو کی۔ علامہ انوارالمصطفی ہمدمی نے عظمت شیخین کریمین بیان کر کے سما باندھ دیا اور سید ریاض حسین شاہ کو بھی انہوں نے ہی دعوت دی۔

اس سے پہلے کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا، بعدازاں آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت اور سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیھا کی شان میں منقبت پیش کرنے کے لئے افضل نوشاہی نے اپنی حاضری پیش کی۔ علامہ عادل حنیف قادری نے پروگرام کی نقابت کے فرائض سر انجام دئیے۔

کانفرنس میں علاقہ کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں چوہدری احسن رضا اور باو سمید گنگی (گنگیز انٹرنیشنل) کی خصوصی آمد ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد امیر تحریک منہاج القرآن کوٹلی لوہاراں احسن اقبال نقشبندی کی زیر نگرانی ہوا۔ جبکہ علامہ حافظ ابرار گلزار احمد صدیقی (صدر تحریک منہاج القرآن کوٹلی لوہاراں)، کاشف مغل (صدر پاکستان عوامی تحریک کوٹلی لوہاراں)، ثاقب عباس چوہدری (صدر منہاج یوتھ لیگ کوٹلی لوہاراں)، اسلام چوہدری، قدیر چوہدری، رضوان چوہدری، رضوان طاہر ایڈوکیٹ ایڈوکیٹ، نعمان بھٹی، غلام عباس چوہدری، شمس چوہدری، چوہدری محمد صدیق گورسی، زیب چوہدری، شیخ ضیاء کلاتھ ہاوس، مہر عدیل، فیضان، عادل، عابد زرگر اور حمزہ عارف چوہدری ان کے معاونین میں شامل تھے۔

کانفرنس کی جھلکیاں

کانفرنس کے آغاز سے قبل شدید طوفانی بارش بھی لوگوں کے جذبہ حب اہلبیت و صحابہ اکرام کو کم نہ کر سکی۔

کوٹلی لوہاراں کی تاریخ میں اتنی بڑی کانفرنس کسی بھی پلیٹ فارم سے آج تک نہیں ہوئی۔

اس کانفرنس کی تیاریاں جو کہ پچھلے تقریبا ایک ماہ سے جاری تھی تمام تحریکی ساتھی جوش اور جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

کوٹلی لوہاراں کی تاریخ میں کبھی کسی پروگرام کے لیے اتنی بڑی تشہیری مہم نہیں چلائی گئی تھی۔

کانفرنس کا کامیاب انعقاد امیر تحریک احسن اقبال نقشبندی، علامہ حافظ ابرار اور دیگر تحریکی ساتھیوں کی کوششوں اور محنت سے ممکن ہوا۔

کوٹلی کوہاراں کی تاریخ کا سب سے بڑا فلکیس جو شہر میں مسلم کمرشل بینک کی چھت کے سامنے لگایا گیا اس کے علاوہ بے شمار فلیکسز اردگرد کے علاقوں میں بھی نصب کیے گئے۔

سوشل میڈیا پر کانفرنس کی بھر پور تشہیری مہم چلائی گئی۔

تبصرہ

Top