نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ کی مرکزی میڈیا کوارڈنیٹر برائے جنوبی پنجاب سے ملاقات

مورخہ: 05 اگست 2021ء

نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر قادری نے مرکزی میڈیا کوارڈنیٹر برائے جنوبی پنجاب راؤ عارف رضوی سے ملتان مں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نظام المدارس بورڈ کے قیام سے دینی مدارس کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں واقع ہونگی۔ نظام المدارس بورڈ نے دینی مدارس کیلئے جدید اور قدیم کا جامع نصاب متعارف کرایا ہے تاکہ دینی مدارس سے فارغ التحصیل طلباء زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی خدمات پیش کر سکیں۔

آج مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ جدید سائنسی علوم اور عربی انگلش بول چال سکھانا انتہائی ضروری ہے۔ دنیا بھر میں منہاج القرآ ن سے وابستہ تعلیمی ادارے جدید اورقدیم علوم کا حسین امتزاج ہیں۔ دینی تعلیم میں انقلاب برپا کرنے کیلئے نظام المدارس کا قیام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایک اور عظیم علمی کارنامہ ہے جس سے آئندہ آنے والی نسلیں مستفید ہونگی۔

آج کے دور میں عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ علماء ہی قوم کی درست سمت میں رہنمائی کرسکتے ہیں۔ وہ ملتان میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا کوارڈنیٹر راؤ عارف رضوی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے ہزاروں دینی مدارس کا نظام المدارس سے الحاق دراصل اس کے نصاب پر علماء کا اعتماد ہے۔

راؤ عارف رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہر مسئلے پر قوم کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ نظام المدارس کا قیام بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کا عظیم انقلابی فیصلہ اورقوم کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے جس کے دوررس اثرات مرتب ہونگے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top