نظامتِ تربیت ٹیم کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

Dr hassan qadri

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے ذمہ داران نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ محمد منہاج الدین قادری، علامہ محمود احمد مسعود، علامہ سرفراز احمد، احمد وحید قادری اور آفس سیکرٹری محمد نوید شامل تھے۔

اس موقع پر نظامت تربیت کے ذمہ داران نے نظامت تربیت کے حوالے سے چیئرمین سپریم کونسل کو بریفنگ دی اور کہا کہ نظامت تربیت تحریک کے ویژن 2025ء کے اہداف کے حصول کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر کی روشنی میں تعلیمی و تربیتی خدمات انجام دے رہی ہے۔ نظامت تربیت کے دائرہ کار کو متعدد ذیلی شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں تنظیمی تربیت، نظریاتی و فکری تربیت، علمی و تدریسی تربیت، اخلاقی و روحانی تربیت شامل ہے۔ اس کے علاوہ پیشہ وارانہ تربیت اور کارکنان کی استعداد کار بڑھانے کے لئے پروفیشنل تربیت بھی شامل ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نظامت تربیت فہم قرآن اور عربی زبان کے فروغ و تفہیم کے حوالے سے بھی آن لائن عالمگیر خدمات انجام دے رہی ہے اور تحریک کے تدریسی اور تربیتی پروگرامز سے استفادہ کے لیے دنیا بھر سے رجسٹریشن ہوتی ہے جن کی بلواسطہ اور بلاواسطہ تعداد لاکھوں میں ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کووڈ 19 اور لاک ڈاؤن کے دوران نظامت تربیت نے آن لائن ٹیکنالوجی کا انتہائی موثر اور شاندار استعمال کیا اور دعوت و تبلیغ اور تعلیم و تدریس کے سلسلے کو ٹوٹنے نہیں دیا۔

چیئرمین سپریم کونسل نے نظامت تربیت کے شاندار کام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ تربیت کے بغیر کوئی بھی ہدف احسن طریقے سے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ چیئرمین سپریم کونسل نے نظامت تربیت کو جدید ابلاغی خطوط پر چلانے کے عمل کو بھی سراہا اور کہا کہ خدمتِ دین اور دعوتِ دین کے عالمگیر فروغ کیلئے جدید ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا کا دانشمندانہ استعمال وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔ انہوں نے نظامتِ تربیت کی پوری ٹیم کو مثالی خدمت پر مبارکباد دی۔

Dr hassan qadri

Dr hassan qadri

تبصرہ

Top