حیدرآباد: 10 روزہ ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز‘‘ کورس کی اختتامی تقریب

quran studies cource

منہاج القرآن لوئرسندھ کے زیراہتمام حیدرآباد پریس کلب ہال میں 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹیڈیز کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القرآن سندھ کے نائب صدر محمد عامر خواجہ نے کی۔

تقریب میں پاکستان پییلز پارٹی کے سینٹر مولا بخش چانڈیو مہمان خصوصی تھے۔ منہاج القرآن لوئر سندھ کے سرپرست یونس القادری، ناظم مشتاق احمد قائم خانی، سید مبشر علی شاہ اور منہاج القرآن کے مرکزی اسکالر علامہ محمود مسعود، علامہ محمد سرفراز قادری، باجی نسرین جمشید اور بڑی تعدار میں خواتین و حضرات نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے لاہور سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ انہوں نے کورس کے کامیاب انعقاد پر حیدرآباد/سندھ کے کارکنان (احمد حسن فاروقی یونس القادری مشتاق قائم خانی مبشر شاہ باجی عائشہ مبشر باجی نسرین جمشید) کو مبارک باد دی اور کہا قرآن پاک کے علوم کو جاننا اور قرآنی علوم سے رہنمائی لینا ہی ہدایت ہے۔

خواجہ محمد عامر نے کہا کہ ایسی تقریب میں علوم القرآن سکھایا جائے تو یہ اعزاز ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحریک منہاج القرآن کو ہی حاصل ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا ڈاکٹر محمد طاھرالقادری اس دور کی ایک علمی شخصیت ہیں اور فرقہ پرستی سے پاک ہیں۔ آج دنیا میں ایسے علمی اسکالر بہت کم ہیں جو قرآن اور ﷺ کی بات کرتے ہیں اور قرآنی تعلیمات پر خود بھی عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے اسکالرز کو سننا چاہئے۔

مشتاق احمد قائم خانی نے سندھی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس 10 روزہ ڈپلومہ کورس میں مرد حضرات سے کہیں زیادہ خواتین نے حصہ لیکر اور اپنی علمی صلاحیتوں سے اس کورس میں نمایاں کارکردگی حاصل کی۔ کورس کے اختتام شرکاء کورس کو اسناد بھی دی گئیں۔

quran studies cource

quran studies cource

quran studies cource

quran studies cource

quran studies cource

تبصرہ

Top