استقامت ہی کامیابی کی ضمانت ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا مرکزی سیکرٹریٹ میں تربیتی نشست سے خطاب

minhaj ul quran

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استقامت ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے تربیتی نشست میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سٹاف ممبران، عہدیداروں اور قائدین کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلوص دل اور اخلاص سے جڑے رہنے میں استقامت ہے اور یہ استقامت ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضامن ہے۔ انہوں نے تربیتی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے انبیاء علیھم السلام کی سیرت اور قصص سے مختلف واقعات بیان کرتے ہوئے انسان کی روحانی ترقی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی تحریکی زندگی میں ہر سطح پر ڈسپلن پیدا کرنا ہو گا، احساس ذمہ داری کے ساتھ مشن سے لگاو ہمارا اولین مقصد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کارکنان کی تربیت کرتے ہوئے ہمیشہ اخلاص نیت اور استقامت اپنانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ میں کام کرتے ہوئے ہمیں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں اخلاص نیت کو اختیار کرنا ہو گا۔

تربیتی نشست میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، مختلف نظامتوں کے سربراہان اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ نشست میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے رہنماء علامہ محمد ذیشان جلالی بھی موجود تھے، اس موقع پر ان کے والد گرامی کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی ہوئی اور ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے علامہ ذیشان جلالی اظہار تعزیت بھی کیا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top