منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام دروس قرآن میں رانا ادریس قادری، غلام مرتضیٰ علوی، احسن اویس اور فیاض بشیر کے خطابات

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام لاہور بھر میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن جاری ہیں، اس سلسلہ میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے چونگی امرسدھو لاہور نور محل شادی ہال، بنک سٹاپ فیروز پور روڈ لاہور میں ’’عقیدہ توحید ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ توحید عقیدہ رسالت کے بغیر نامکمل ہے۔

minhaj ul quran

علامہ رانا محمد ادریس قادری

minhaj ul quran

نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن فیروز والہ کے زیراہتمام درس قرآن سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ درسِ عرفان القرآن پہلی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی ساعتیں ہمارے ایمان میں حلاوت کا باعث ہیں، آج ہمیں بطور قوم رجوع الی اللہ اور رجوع الی الرسول کی اشد ضرورت ہے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

علامہ احسن اویس قادری

minhaj ul quran

علامہ احسن اویس قادری نے  مدنی مسجد چوہنگ لاہور میں درس عرفان القرآن میں خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے ’’رزق حلال اور اسکی برکات ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رزق حلال عین عبادت ہے لیکن ہم رمضان المبارک میں ملک بھر میں مہنگائی کو ختم کرنا تاجر طبقہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ رمضان المبارک میں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہونگی۔

minhaj ul quran

علامہ فیاض بشیر قادری

minhaj ul quran

گرینڈ زم زم مارکی صادق چوک ٹاون شپ لاہور میں علامہ فیاض بشیر قادری نے درس عرفان القرآن میں ’’معاشرتی رسم و رواج میں افراط و تفریط‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی رسوم و روایات کو ترک کر چکے ہیں جس کی وجہ سے مغربی تہذیبی یلغار نے نوجوان نسل کو دین سے دور کر دیا ہے، منہاج القرآن کا پیغام قرون اولیٰ کے حالات کو دور جدید سے جوڑ کر اسلام کا روشن اور معتدل پیغام عام کرنا ہے۔ اس موقع پر محمد آصف ایڈووکیٹ صدر TMQ پی پی 167 اور ناظم پی پی 167 سمیع اللہ شامی اور دیگر بھی موجود تھے۔

minhaj ul quran

تبصرہ

Top