شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ضیاء الحق رازی سے تعزیت

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل ریسرچ اسسٹنٹ شیخ محمد ضیاء الحق رازی کے کزن طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

Top