ڈیرہ اسماعیل خان: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم

Khurram Nawaz Gandapur distributes relief goods in flood affectees in Dera Ismail Khan

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ 1200 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر فلڈ ریلیف انجینئر ثناء اللہ خان نے سامان کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور متاثرین میں سامان تقسیم کیا۔ امدادی سامان میں 1200 خاندانوں کے لیے مہینے بھر کا راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پہلے دن سے ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہے۔ راشن کی تقسیم، بستر، چارپائیاں، کپڑے، ادویات، برتن اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء متاثرہ علاقوں میں پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں جہاں جہاں بھی سیلاب آیا ہے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ان تمام مقامات پر ریلیف کا کام کر رہی ہے۔ جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرین کی بحالی تک جاری رہیں گی۔

تبصرہ

Top