اہل بیت اطہار کی محبت صراطِ مستقیم ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا کراچی میں القول المتین فی امر یزید اللعین کی تقریب رونمائی سے خطاب

shykhul islam Dr Tahir-ul-Qadri adressing the book Launching Ceremony of Al-Qa'ul-ul-Mateen-fi-Amr-Yazid-al-Lae'en in Karachi-TMQ-7

تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام 27 نومبر 2022ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی تصنیف "القول المتین فی امر یزید اللعین" کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تمام مکتبہ فکر کے جید علماء و مفتیانِ کرام نے شرکت کی اور اس اہم اور فکری موضوع پر کتاب تحریر کرنے پر مسرت و اطمینان کا اظہار کیا۔

علمائے کرام نے کہا کہ شیخ الاسلام نے شان اہلبیت کے دفاع میں عظیم الشان کتاب تحریر کرکے اُمت کے ذمہ ایک قرض ادا کیا ہے اور انتشار و افتراک کے تمام دروازے بند کردئے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ شیخ الاسلام نے ہر نازک علمی مسئلہ پر اندھیرے میں علم و فکر کے چراغ روشن کئے ہیں۔

تقریب رونمائی آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوئی، تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، قاضی زاہد حسین، علامہ مفتی جمیل اظہر وتھرا، مفتی شاہ حسین گردیزی، سید عثمان شاہ فیروزی، رؤف صدیقی (سابق صوبائی وزیر)، ظفر عباس جعفری صدر JDC، پیر سید ارشد علی شاہ، پیر طریقت شمس المصطفی اسدی، جناب صابر ابو مریم، علامہ محمود الحسینی (جمعیت علمائے اسلام پاکستان)، علامہ محمد رفیق نقشبندی، پیر عرفان چشتی، پیر سید حیدر حسین شاہ، ولی مصطفائی، مفتی ارشاد حسین سعیدی، پیر امان اللہ جان سرہندی، علامہ نعیم انصاری نے اظہار خیال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایک اہم ایمانی و فکری موضوع پر تمام مکتبہ فکر کے علماء کو ایک سٹیج پر جمع ہونے پر مُبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ قتلِ حسین دراصل نفس انسانی کا قتل نہیں ہے، یہ حضور نبی اکرم ﷺ کو اذیت دینے کا معاملہ ہے جس کے بارے میں اللہ رب العزت نے فرمایا: جس نے میری نبی کو اذیت دی، اس کے لیے درد ناک عذاب ہے۔ اہلبیت اطہار سے محبت فقط عقیدت کا معاملہ نہیں ہے، یہ ایمان کی سلامتی استحکام اور صراط مستقیم کا معاملہ ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: قرآن اور میری عترت کو تھامنے والے کبھی گمراہ نہیں ہوں گے۔

علامہ آغا زین رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام کی کتاب علمی اعتبار سے پختہ اور مدلل ہے، انہوں نے نفسِ مسئلہ کو بیان کرنے کا حق ادا کردیا۔

مفتی سید شاہ حسین گردیزی نے کہا کہ جب بھی کوئی قابلِ ذکر کتاب آتی ہے تو ایک ہلچل سی پیدا ہوجاتی ہے۔ شیخ الاسلام کی اس کتاب نے علمی و فکری حلقوں میں ایک تحرک اور ارتعاش پیدا کردیا ہے۔

ڈاکٹر جمیل اظہر وتھرا نے کہا کہ شیخ الاسلام کی علمی خدمت فتنوں کے اس دور میں اتحاد و اتفاق کی بارش ہے۔علامہ ولی مصطفائی نے کہا کہ کفر یزید کے مسئلہ پر شیخ الاسلام نے ہر نوع کے ابہام دور کردئے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے ایک اہم علمی موضوع پر کتاب کی تصنیف اور اس کی شاندار تقریب رونمائی پر تحریک منہاج القرآن کراچی کے جملہ ذمہ داران کو مُبارکباد دی اور تقریبِ رونمائی میں خصوصی شرکت کرنے پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور جملہ علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔

shykhul islam Dr Tahir-ul-Qadri adressing the book Launching Ceremony of Al-Qa'ul-ul-Mateen-fi-Amr-Yazid-al-Lae'en in Karachi-TMQ-7

The book Launching Ceremony of Al-Qa'ul-ul-Mateen-fi-Amr-Yazid-al-Lae'en in Karachi

تبصرہ

Top