منہاج القرآن (شعبہ کورسز) کا 15 روزہ فن خطابت کورس شروع

Diploma in Quran Studies started

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت (شعبہ کورسز) کے زیراہتمام 15 روزہ فن خطابت و نقابت کورس شروع ہو گیا ہے۔ 15 روزہ کورس میں دورہ حدیث اور سینئر کلاسز کے 60 سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ کورس میں روزانہ کی بنیاد پر فن خطابت، فن نقابت، شخصیت سازی کے مختلف انداز اور دیگر علمی موضوعات پر تحریک منہاج القرآن کے سکالرز خصوصی لیکچر دیں گے۔ منہاج القرآن شعبہ کورسز کے سینئر سکالرز علامہ محمد سرفراز قادری تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ 15 روزہ کورس میں ڈائریکٹر کورسز منہاج القرآن انٹرنیشنل حافظ سعید رضا بغدادی اور کوآرڈینیٹر شعبہ کورسز علامہ محمود مسعود قادری بھی خصوصی لیکچر دیں گے۔

کورس کی افتتاحی تقریب اور پہلے روز کی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ محمد سرفراز قادری نے فن خطابت و تحقیق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ کورس کا مقصد طالبعلموں کی تقریری و تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک مفکر، محقق اور معاشرہ شناس خطیب کی تربیت اس کورس کا مقصد ہے۔ انہوں نے طلبہ کو فن خطابت کی قدیم و جدید اصناف کے حوالے سے بھی بتایا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top