شہر اعتکاف 2023: "مراکز علم ٹریننگ کیمپ برائے معلمین" اختتامی سیشن

Marakiz e Ilm training Camp in Itikaf City - 1

تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں منہاج القرآن شعبہ کورسز کے زیراہتمام "مراکز علم ٹریننگ کیمپ برائے معلمین" کا اختتامی سیشن منعقد ہوا جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس قادری، پروفیسر سلیم چودھری، مظہر محمود علوی، چودھری عرفان یوسف، حافظ سعید رضا بغدادی، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز نے اظہار خیال کیا۔

ٹریننگ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن قرآن فہمی اور سنتِ رسول ﷺ پر عمل کی ترغیب دیتے ہوئے مصطفوی معاشرے کا قیام چاہتی ہے۔ مراکزِ علم کا بنیادی مقصد معاشرے کی تمام اکائیوں کو باہمی خوش گوار تعلقات اُستوار کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا، اخلاقِ حسنہ اور آدابِ صالحہ کو معاشرتی سطح پر عام کرنے کی جدوجہد کرنا، معاشرتی زندگی میں نیکی و بدی اور حق و باطل میں امتیاز کے لیے شعور بیدار کرنا، برائی سے کبھی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہمت و جرأت پیدا کرنا اور ہر سطح پر حق اور خیر کو غالب کرنے کی جدوجہد کرنا ہے۔ حضور شیخ الاسلام نے افرادِ معاشرہ کی اصلاح اور اُن کی تعلیم و تربیت کی غرض سے ملک بھر میں 25ہزار مراکزِ علم کے قیام کا اعلان فرمایا ہے، انشاء اللہ ہم معاشرے کے درد مند افراد کی معاونت سے یہ مراکزِ علم قائم کریں گے۔

اس موقع پر علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ محمود مسعود، سردار عمر دراز خان، علامہ سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی، قاری ریاست علی چدھڑ سمیت مراکزِ علم کے معلمین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

Marakiz e Ilm training Camp in Itikaf City - 2

Marakiz e Ilm training Camp in Itikaf City - 3

Marakiz e Ilm training Camp in Itikaf City - 4

Marakiz e Ilm training Camp in Itikaf City - 5

Marakiz e Ilm training Camp in Itikaf City - 6

Marakiz e Ilm training Camp in Itikaf City - 7

Marakiz e Ilm training Camp in Itikaf City - 8

Marakiz e Ilm training Camp in Itikaf City - 9

Marakiz e Ilm training Camp in Itikaf City - 10

تبصرہ

Top