ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شریعہ کالج کے فارغ التحصیل سکالرز و اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ نشست سے خطاب

مورخہ: 21 جون 2023ء

Dr Hassan Qadri meeting with Minhajians session 2002-2009

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ رواداری اور باہمی احترام، عدل و اعتدال اور قانون کی پاسداری کی اقدار تعلیم یافتہ معاشرے کی پہچان ہیں۔ خوشحال معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہر گھر کو مرکز علم و ادب بنانا ہو گا۔ گھر معاشرے کی بنیادی اکائی ہے جب گھروں کا ماحول علمی و تربیتی ہو جائے گا تو اس کے اثرات و ثمرات پورے معاشرے پر مرتب ہوں گے۔ تعمیر وطن کیلئے تعلیم یافتہ افراد کو اپنا انفرادی و اجتماعی اور پیشہ ورانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (منہاج یونیورسٹی) کے سیشن 2002-2009 کے فارغ التحصیل سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بطور پروفیشنل خدمات انجام دینے والے منہاجینز کے ایک خصوصی نشست میں کیا۔

چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ منہاج القرآن فروغ علم امن و امن و تربیت کی ہمہ گیر تحریک ہے۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اتحاد امت اور اجتماعی خوشحالی کیلئے علم و تحقیق کو اپنا اوڑھنا، بچھونا بنایا ہے اور یہی فکر وہ آئندہ نسلوں میں منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاجینز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر کے امین ہیں، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے مرکز علم و امن سے رابطہ استوار رکھیں۔ خصوصی نشست کا اہتمام معروف ثناء خوانِ مصطفی ﷺ و ڈپٹی ڈائریکٹر فارن افیئرز حافظ خرم شہزاد نے کیا۔

منہاجینر سکالرز نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو قرآن مجید کے انگریزی زبان میں ترجمہ مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور اسے مغربی دنیا میں خدمت دین کی ایک شاندار کاوش قرار دیا۔ خصوصی نشست میں پروفیسر محمد نواز ظفر، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی، پروفیسرڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، محمد عباس نقشبندی، پروفیسر شبیر احمد جامی، علامہ احسن اویس، محمود رضا طاہری، جواد حامد، شہزاد رسول، وسیم افضل، شکیل احمد طاہر نے شرکت کی۔

Dr Hassan Qadri meeting with Minhajians session 2002-2009

Dr Hassan Qadri meeting with Minhajians session 2002-2009

Dr Hassan Qadri meeting with Minhajians session 2002-2009

Dr Hassan Qadri meeting with Minhajians session 2002-2009

Dr Hassan Qadri meeting with Minhajians session 2002-2009

تبصرہ

Top