ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت قائم مرکزی قربان گاہ (سلاٹر ہاؤس) کا دورہ

مورخہ: 22 جون 2023ء

Dr Hassan Qadri Visit Salater House

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت قائم مرکزی قربان گاہ (سلاٹر ہاؤس) کا دورہ کیا اور اجتماعی قربانی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چئیرمین سپریم کونسل نے کہا کہ قربانی کا فریضہ امت کو اخوت و مساوات کی لڑی میں پروتا ہے قربانی کے فریضہ کی برکت سے قربانی کے ایام میں امیر غریب کے گھر ایک جیسا کھانا پکتا ہے اور اسلامی معاشرہ کے متمول افراد بلاامتیاز غریب خاندانوں کے میزبان بنتے ہیں یہ جذبہ اخوت اور مساوات اسلام کی خاص شان اور امتیاز ہے۔

انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسین اور ان کی پوری ٹیم کو اجتماعی قربانی کے مثالی انتظامات پر مبارک باد دی اور کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والوں کے اعتماد پر پورا اترتی ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ذمہ داران کی اس خدمت دین اور خدمت انسانیت کو قبول فرمائے۔

اس موقع پر ایم ڈی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل حسین، جواد حامد، نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انجینئر ثناءاللہ خاں، ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق حنیف مغل، منصور قاسم اعوان، محمدالیاس ڈوگر، حفیظ چودھری، شفقت ندیم، شہباز طاہر و دیگر موجود تھے۔

Dr Hassan Qadri Visit Salater House

Dr Hassan Qadri Visit Salater House

Dr Hassan Qadri Visit Salater House

Dr Hassan Qadri Visit Salater House

تبصرہ

Top