منہاج القرآن امریکہ کے صدر محمد رضی نیازی (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی ریفرنس

مورخہ: 28 اگست 2023ء

Condolence for the death of president Muhammad Razi Niazi

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے صدر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرنیہ رفیق محمد رضی نیازی کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضی نیازی آخری سانس تک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے خدمت دین، خدمت انسانیت میں مصروف رہے۔ تحریک منہاج القرآن کے نوجوانوں کے لئے ان کا تنظیمی، تحریکی و دعوتی کردار رول ماڈل ہے۔ محمد رضی نیازی (مرحوم) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے معتمد ساتھی تھے، ان کی وفات ایک بہت بڑا خلا ہے۔ تحریک سے وابستہ ہر کارکن اور ذمہ دار غمزدہ ہے اور محمدرضی نیازی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کر رہا ہے۔ محمد رضی نیازی(مرحوم) ایک مدبر اور باہمت شخصیت کے حامل رہنما تھے۔

صدر منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دعا کی اللہ تعالیٰ محمدرضی نیازی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کی قبر کو جنت کے باغات میں سے باغ بنائے۔ انہوں نے شرکاء تعزیتی کانفرنس سے کہا کہ آخرت اور موت ایک حقیقت ہے سب سے زیادہ اس کی فکر کی جائے کہ گناہ کی زندگی کو ترک کر دیں اور جو زندگی بچ گئی ہے اسے غنیمت سمجھیں اور ہر لمحہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خوشنودی کے حصول میں صرف کریں۔ تعزیتی ریفرنس کے آغاز پر ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

تعزیتی ریفرنس میں نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، رانا محمد فاروق، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، سید محمود الحسن جعفری، رانا نفیس حسین قادری سمیت مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ سٹاف و قائدین نے شرکت کی اور محمد رضی نیازی کی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Condolence for the death of president Muhammad Razi Niazi

Condolence for the death of president Muhammad Razi Niazi

Condolence for the death of president Muhammad Razi Niazi

Condolence for the death of president Muhammad Razi Niazi

تبصرہ

Top